نجاسات اور پاکی

ناپاکی کے وسوسوں سے بچاؤ کا طریقہ

فتوی نمبر :
58105
| تاریخ :
2022-09-02
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناپاکی کے وسوسوں سے بچاؤ کا طریقہ

میں چیزوں کو ہاتھ نہیں لگاتی ،اس خوف سے کہ دوسروں نے ہاتھ لگاۓ تو سب کچھ ناپاک ھوگا،جیسےریموٹ،موبائل،دروازے،برتن،بستر کی چادر پے پاؤں نہ رکھنا،خشک جگہ پہ ناپاکی کا خوف وغیرہ ،جب کہ ظاہری کوئی گندگی نہیں ،بس یہ خوف ہوتا ہے کہ میرا ہاتھ لگنے سے یا پاؤں رکھنے سے میرے ہاتھ پاؤں ناپاک ہو جائیں گے ،میں بار بار جا کے ہاتھ پاؤں دھوتی ھوں ،مجھے اسکا حل بتائیں؟میں ذہنی مریض بن گئی ہوں ،۳ مہینے ھو گئے ،اسکا مناسب اور تسلی بخش جواب دیجئے گا۔اللہ آپ کو جزا دے۔آمین!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سب سے پہلے تو سائلہ کو ذہن سے یہ بات نکال دینی چاہیئے، کہ اس کے علاوہ تمام لوگ اور اشیاء ناپاک ہیں، اور صرف اسی کا جسم ہی پاک ہے، اور اس کے جسم یا ہاتھ کے ساتھ جو بھی چیز لگ جائے ، تو اس سے اس کا جسم بھی ناپاک ہوگا، کیونکہ جب تک کسی چیز پر ظاہر طورپر کوئی گندگی لگی ہوئی نہ ہو، اس وقت تک اسے ناپاک تصور نہیں کیاجاسکتا ،اور نہ ہی اس پر ہاتھ لگنے یا لگانے سے ہاتھ اور جسم ناپاک ہوں گے ،اور جب تک سائلہ کے ذہن سے یہ تصور ختم نہیں ہوتا کہ ، اس کے علاوہ تمام اشیاء اور انسان ناپاک ہے، اس وقت تک یہ بیماری بھی ختم نہیں ہوگی۔
اس لیے سائلہ کو چاہیے، کہ اپنے علاوہ دیگر لوگوں اور اشیاء کو بھی اللہ کی مخلوق سمجھ کر اسے اہمیت دے، اور جب تک اس پر ظاہری طورپر کوئی گندگی نہ ہو، تو اسے ناپاک تصور نہ کرے ،اور اس سلسلہ میں جو بھی چیز طبیعت کے خلاف ہو اسے کرنے اور اپنے آپ کو اس پر آمادہ اور تیارکرنے کی کوشش کرے، ان شاء اللہ بہت جلد اس کیفیت سے نجات مل جائے گی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58105کی تصدیق کریں
0     911
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات