السلام علیکم! مفتی صاحب!
ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ جمعہ کی سنت مؤکدہ کونسی ہیں اور غیر مؤکدہ کونسی ہیں اور کل کتنی سنتیں ہیں؟
مفتی بہ قول کے مطابق نمازِ جمعہ سے پہلے چار اور اس کے بعد چھ رکعات سنت مؤکدہ ہیں۔
ففی صحيح مسلم: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا صلى أحدكم الجمعة فليصل بعدها أربعا» اھ(2/ 600) ۔
وفی شرح معاني الآثار: عن علي رضي الله عنه أنه قال: «من كان مصليا بعد الجمعة فليصل ستا» اھ(1/ 337)۔
وفی البحر الرائق: وذکر فی البدائع أنه ظاہر الروایة وعن أبی یوسفؒ أنه ینبغی أن یصلی أربعاً ثم رکعتین(الی قولہ ) وفی الذخیرة التنجیس وکثیر مشائخنا علیٰ قول أبی یوسفؒ وفی منیة المصلی والافضل عندنا أن یصلی أربعا ثم رکعتین اھ (۲/۴۹)۔