کیا فرماتے ہیں علماءِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کو پیشاب کا مرض ہے، یعنی پیشاب کرنے کے بعد حتی الوسع خشک کرنے کے باوجود جب وہ استنجاء وغیرہ کر لیتا ہے، اُس کے بعد ایک آدھ قطرہ پیشاب کا نکل آتاہے۔ اب یہ شخص بوڑھا ہے اس میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ ہر دفعہ کپڑے تبدیل کر سکے۔ اب اس شخص کےلیے نماز وغیرہ پڑھنے کے حوالہ سے کیا حکم ہے؟
شخص مذکور پر اوّلاً تو یہ لازم ہے کہ جب تک قطروں سے مکمل اطمینان حاصل نہ ہو ، اس وقت تک وضو نہ کرے اور جب قطرہ نہ آنے کا یقین ہو جائے تو وضو کر کے نماز ادا کرے اور بلاوجہ شکوک میں مبتلا نہ ہو، تاہم اس کے بعد بھی پیشاب کے قطرے آئیں تو متعلقہ ناپاک جگہ کو دھو لے، کپڑے تبدیل کرنا ضروری نہیں۔