کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
اگر کسی ٹینکی میں چوہا گر جائے اور پھول پھٹ جائے تو سارا پانی ناپاک ہو جاتا ہے اور تین دن اور تین راتوں کی نمازیں لوٹائی جاتی ہیں، اب مسئلہ میں جو باتیں مطلوب ہیں، وہ یہ ہیں کہ:
۱۔ اگر اس پانی سے میت کو غسل دیا گیا ہو اور اسی پانی سے وضو کر کے نمازِ جنازہ پڑھی یا پڑھائی گئی ہو تو کیا حکم ہے؟ غسلِ میت اور نمازِجنازہ کا؟
۲۔ اس پانی سے وضو کرنے کے بعد گیلے پاؤں مسجد کی قالینوں اور دریوں پر پڑے ہوں تو کیا وہ قالین اور دریاں ناپاک ہوگئیں؟
۳۔ اعضاءِ وضو کو دھونے کی وجہ سے وہ پانی جن کپڑوں پر لگ گیا ہو تو کیا وہ کپڑے بھی ناپاک ہیں؟ براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں صورتِ مسئولہ کی وضاحت فرما کر ممنون فرمائیں۔
اگر یہ ٹینکی چھوٹی تھی تو اس صورت میں وہ پانی نجس ہے اور نجس و ناپاک پانی سے میت کو غسل دینے کے باوجود اس کا اعتبار نہیں ہوتا ، اب اگر میت کے پھولنے پھٹنے کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں محض توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ نمازِ جنازہ کے علاوہ دیگر نمازیں جو اس پانی سے وضو کے بعد ادا کی گئی ہوں، ان کا اعادہ لازم ہے، اور یہی حکم اس پانی سے دُھلے ہوئے کپڑوں اور برتنوں وغیرہ کا ہے۔
جبکہ اس وضو کے بعد گیلے پاؤں سے مسجد میں اور دریوں وغیرہ پر چلنے کی وجہ سے اگر کوئی دری وغیرہ واضح طور پر گیلی ہوگئی ہو تو وہ بلاشبہ ناپاک ہوگئی ہے، جبکہ پاؤں کی تری سے محض گیلا پن پیدا ہو جانے کی بناء پر دریوں کو ناپاک قرار نہیں دیا جاۓ گا ۔
فی الفقه الإسلامي وأدلته: وإن دفن من غير غسل أو إلى غير القبلة، ولم يخش عليه الفساد في نبشه، نبش وغسل ووجه إلى القبلة؛ لأنه واجب مقدور على فعله، فوجب فعله. وإن خشي عليه الفساد، لم ينبش؛ لأنه تعذر فعله، فسقط كما يسقط وضوء الحي اھ(2/ 1531)۔
وفی الدر المختار: (لف ثوب نجس رطب في ثوب طاهر يابس فظهرت رطوبته على ثوب طاهر) كذا النسخ. وعبارة الكنز: على الثوب الطاهر (لكن لا يسيل لو عصر لا يتنجس) قدمناه قبيل كتاب الصلاة (كما لو نشر الثوب المبلول على حبل نجس يابس) أو غسل رجله ومشى على أرض نجسة أو قام على فراش نجس فعرق ولم يظهر أثره لا يتنجس خانية. (6/ 733)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله لا يتنجس) لأنه إذا لم يتقاطر منه بالعصر لا ينفصل منه شيء وإنما يبتل ما يجاوره بالنداوة وبذلك لا يتنجس به اھ(6/ 733)۔
وفیه أیضاً: وغسلوا كل شيء أصابه ماؤها. (1/ 218)۔