کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شیر خوار بچہ (دودھ پیتا) جن کپڑوں پر پیشاب کرے، کیا اسے دھونا ضروری ہے؟
جی ہاں! شیر خوار بچے کے پیشاب سے بھی کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں، جن کا نماز کی ادائیگی سے پہلے پاک کرنا یا تبدیل کرنا لازم ہے۔
في الاختيار لتعليل المختار: (و) كذلك البول ( الصغير والصغيرة أكلا أو لا ) لما روينا من غير فصل ، وما روي من نضح بول الصبي إذا لم يأكل ،فالنضح يذكر بمعنى الغسل . قال عليه الصلاة والسلام لما سئل عن المذي: ' انضح فرجك بالماء ' أي اغسله ، فيحمل عليه توفيقا اھ (1/ 36)۔