جمعہ

فیکٹری کی مسجد میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
59854
| تاریخ :
2006-03-25
عبادات / نماز / جمعہ

فیکٹری کی مسجد میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک امام صاحب فیکٹری کی مسجد میں نمازیں یعنی ظہر، عصر، مغرب پڑھاتے ہیں اور اس مسجد میں عشاء اور فجر کی نماز لوگوں کے نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوتی ، آیا اس مسجد میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟ جبکہ جمعہ کی نماز میں لوگوں کی تعداد دو سو (۲۰۰)سے اُوپر ہوتی ہے ،براہِ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں ہماری راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی جگہ نمازِ جمعہ وعیدین کے قیام کے لۓ پنج وقتہ نماز باجماعت کا قیام ضروری نہیں، بلکہ اس جگہ کا شہر یا اس کی آبادی سے متصل ہونا شرط ہے جس کی ضروریاتِ زندگی شہر کے ساتھ اور شہروالوں کی اس بستی کے ساتھ منسلک ہوں (جسے اصطلاحِ فقہاء میں فناءِ مصر سے تعبیر کیا جاتا ہے، لہٰذا مذکور مسجد بھی اگر کسی ایسے مقام پر واقع ہے تو اس میں نمازِ جمعہ کا قیام بلاشبہ جائز اور درست ہے، ورنہ احتراز واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهدایة: لا تصح الجمعة إلا فی مصر جامع أو فی مصلیٰ المصر ولا تجوز فی القریٰ لقوله علیه السلام لا جمعة ولا تشریق ولا فطر ولا أضحیٰ إلا فی مصر جامع، والمصر الجامع كل موضع له امیر وقاضٍ ینفذ الأحکام ویقیم الحدود اھ (۱/۱۲۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59854کی تصدیق کریں
0     970
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات