انٹرنیٹ استعمال کرنے کے دوران کوئی غلط تصویریں دیکھ لیں اور عضو مخصوص سے کچھ تری کپڑوں پر لگ جائےتو کیا اس کو دھونے کے بعد اگر نماز پڑھی جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
جی ہاں، مذکورہ کپڑوں کو دھو کر پاک و صاف کرنے کے بعد ان میں نماز پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی الفتاوی الھندیة: (منها) الغسل يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية (الیٰ قوله) وإذا غمس الرجل يده في السمن النجس أو أصاب ثوبه ثم غسل اليد أو الثوب بالماء من غير حرص اھ(1/42)۔