نجاسات اور پاکی

جاپان کی بنی ہوئی انک کی پاکی ناپاکی کا حکم

فتوی نمبر :
61213
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

جاپان کی بنی ہوئی انک کی پاکی ناپاکی کا حکم

السلام علیکم جناب میں ایک ٹیچر ہوں ، میں جو بورڈ پر لکھنے کے لئے مارکر کا استعمال کرتا ہوں ، وہ در اصل جاپان کے ہیں ،جن کی انک بورڈ مٹاتے وقت ہاتھ پر لگ جاتی ہے ، حضرت مجھے نہیں پتہ کے یہ انک کس چیز سے بنتی ہے ، کیا اس کے میرے ہاتھ یا آستین پر لگنے سے ہاتھ یا آستین نا پاک ہو سکتے ہیں ؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مار کر میں استعمال ہونے والی سیاہی کے ناپاک ہونے کے متعلق اگر یقین یا غالب گمان نہ ہو تو بورڈ سے تحریر مٹاتے وقت سیاہی ہاتھ یا کپڑوں پر لگنے سے سائل کے ہاتھ اور کپڑے ناپاک نہ ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی المحيط البرهاني فی الفقه النعمانی : و لا تعتبر غلبة الظن ، لأن الماء طاهر بيقين فلا ترفع عنه صفة الطهارة بمجرد الظن و الأصح ما ذكره القدوري اھ (1/119)۔
و فی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح : و فی الأشياء آخر قاعدة اليقين لا يزول بالشك ما نصه إن الظن عند الفقهاء من قبيل الشك لأنهم يريدون به التردد بين وجود الشیء و عدمه سواء استويا أو ترجح أحدهما اھ(ص/675)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61213کی تصدیق کریں
0     573
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات