ٹوائلٹ شمال کی جانب استعمال ہوتا ہے ، صحیح ہو گا یا غلط عام طور پر یہ رائج ہے کہ کموڈ، فلش شمال کی طرف محدود ہو گی جیسے ہم نے قبلہ رخ کو محدود کر دیا ہے۔
واضح ہو کہ کموڈ یا ڈبلیو سی قبلہ رو بنانا یا قبلہ کی مخالف سمت پر بنانا درست نہیں ہے ، البتہ شمال یا جنوب کی جانب رخ رکھنا شرعا جائز اور درست ہے ، ہمارے دیار میں چونکہ قبلہ مغرب کی جانب ہے لہذا بیت الخلاء بناتے وقت کموڈ یا ڈبلیو سی کا رخ مشرق یا مغرب کی جانب کرنے کے بجائے شمال یا جنوب کی جانب کرنا لازم ہے۔
كما في سنن أبي داود: عن أبي أيوب، رواية قال:إذا أتيتم الغائط فلا تستقبلوا القبلة بغائط ولا بول، ولكن شرقوا أو غربوا» فقدمنا الشام، فوجدنا مراحيض قد بنيت قبل القبلة، فكنا ننحرف عنها ونستغفر الله اھ (1/ 3)
وفي الدر المختار: (كما كره) تحريما (استقبال قبلة واستدبارها ل) أجل (بول أو غائط) فلو للاستنجاء لم يكره (ولو في بنيان) لإطلاق النهي (فإن جلس مستقبلا لها) غافلا (ثم ذكره انحرف) ندبا اھ (1/ 341)