نجاسات اور پاکی

لکڑی کے دروازے وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
66594
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

لکڑی کے دروازے وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ

کسی ایسی چیز کو کیسے پاک کیا جائے جو کسی جگہ پر لٹکائی گئی ہو مثلاً لکڑی کے دروازے یا دیوار پر لگی ہوئی کوئی چیز۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کسی ایسی چیز پر نجاست لگ جائے جس کو دھونے کے دوران نچوڑنا ممکن نہ ہو تو اسکی پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ اسکو تین مرتبہ پانی سے دھویا جائے اور ہر دفعہ دھونے کے بعد پانی ٹپکنے کے بند ہونے کا انتظار کیا جائے ، چنانچہ تین مرتبہ مذکورہ بالا طریقہ سے دھونےکے بعد وہ چیز پاک ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوىٰ الهندية : (و منھا المسح) إذا وقع على الحديد الصقيل الغير الخشن كالسيف و السكين و المرآة و نحوها نجاسة من غير أن يموه بھا فكما يطهر بالغسل يطهر بالمسح بخرقة طاهرة . هكذا في المحيط و لا فرق بين الرطب و اليابس و لا بين ما له جرم و ما لا جرم له . كذا في التبيين و هو المختار للفتوىٰ۔اھ (1/ 43)۔
و فی البحر الرائق : (قوله و بتثليث الجفاف فيما لا ينعصر) أي ما لا ينعصر فطهارته غسله ثلاثا و تجفيفه في كل مرة ؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة و هو أن يتركه حتى ينقطع التقاطر و لا يشترط فيه اليبس أطلقه فشمل ما تداخله أجزاء النجاسة أو لا۔اھ (1/250)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66594کی تصدیق کریں
0     2267
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات