نجاسات اور پاکی

کاغذی نوٹ اگر ناپاک ہوجائے تو اسے کیسے پاک کیا جائے؟

فتوی نمبر :
67234
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کاغذی نوٹ اگر ناپاک ہوجائے تو اسے کیسے پاک کیا جائے؟

ترجمہ : ا گر کاغذی نوٹ گٹر میں گر کر ناپاک ہو جائے ، تو ان کو کیسے پاک کیا جائے ؟ کیوں کہ ان کو دھویا نہیں جاسکتا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کرنسی نوٹ پر ا گر ناپاکی لگ جائے یا گٹر میں گر کر ناپا ک ہو جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پر پانی بہایا جائے ، اس کے بعد جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے تو اس پر دوسری دفعہ اور پھر پانی ٹپکنے کے بند ہوجانے کے بعد اس پر تیسری دفعہ پانی بہایا جائے ، اس طرح کرنے سے جب ناپاکی ختم ہوجائے تو کاغذی نوٹ پاک ہو جائے گا ، البتہ ا گر پانی کے استعمال سے کاغذی نوٹ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو دوسری کسی پاک مائع چیز (پیٹرول وغیرہ ) سے بھی ناپاکی کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (يجوز رفع نجاسة حقيقية عن محلها) و لو إناء أو مأكولا علم محلها أو لا (بماء لو مستعملا) به يفتى (و بكل مائع طاهر قالع) للنجاسة ينعصر بالعصر (كخل وماء ورد) حتى الريق اھ (1/309)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67234کی تصدیق کریں
1     1520
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات