نجاسات اور پاکی

پیمپر پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
67695
| تاریخ :
2023-09-15
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پیمپر پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

میرے والد صاحب نے "پروسٹیٹ" کا آپریشن کرایا ہے ، جسکی وجہ سے پیشاب پر کنٹرول ختم ہو گیا ہے ، پیشاب وقفہ وقفہ سے نکل جاتا ہے ، جس کی وجہ سے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں ، اس وجہ سے اب وہ مستقل پیمپر کا استعمال کر رہے ہیں ، دونو ں صورتوں میں نماز کیسے ادا کی جاسکتی ہے ؟ پیمپر کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور تکلیف کی وجہ سے چونکہ سائل کا والد شرعاً معذور کے حکم میں ہے، اس لۓ ہر نماز کے لۓ وضو کرنے کے ساتھ ساتھ ، جسم اور کپڑوں کو پاک کرنا ضروری ہے ، اس کے بعد اگر وہ صاف پیپمر پہن نماز ادا کرلے، اور دورانِ نماز پیشاب کے قطرات بھی آتے رہے ، تو اس کی وجہ سے اس کی نماز متاثر نہ ہوگی ، تاہم اگلی نماز کے لۓ اسے دوبارہ ناپاک پیمپر اتار کر وضو کرنے کے ساتھ ساتھ جسم اور کپڑوں کو پاک کرنا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ : "(و صاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب ، و كذا كل ما يخرج بوجع و لو من أذن و ثدي و سرة ، (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمناً يتوضأ و يصلي فيه خالياً عن الحدث (و لو حكماً) ؛ لأن الانقطاع اليسير ملحق بالعدم (و هذا شرط) العذر (في حق الابتداء ، و في) حق (البقاء كفى وجوده في جزء من الوقت) و لو مرةً (و في) حق الزوال يشترط (استيعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقيقة) ؛ لأنه الانقطاع الكامل.(و حكمه الوضوء) لا غسل ثوبه و نحوه (لكل فرض) اللام للوقت كما في ﴿لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ﴾ [الإسراء: 78] (ثم يصلي) به (فيه فرضاً و نفلاً) فدخل الواجب بالأولى (فإذا خرج الوقت بطل)". اھ (1/ 305، کتاب الطہارۃ، مطلب فی احکام المعذور، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67695کی تصدیق کریں
1     1603
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات