بدن پر لگی ناپاکی کیسے پاک کریں؟ بچے کی قے وغیرہ لگی ہوئی ناپاک جگہ پر پانی کا بہانا ضروری ہے یا گیلے کپڑے سے تین مرتبہ بدن کو پونچھنے سے پاک ہو جائےگا ؟
بچے کی قے اگر منہ بھر کر ہو ، تو بڑوں کی قے کی طرح وہ بھی ناپاک ہے، جبکہ جسم پر لگی ہوئی نجاست کو پاک کرنے کے لۓ محض گیلے کپڑے سے اسے پونچھنا کافی نہیں ، بلکہ اسے باقاعدہ تین دفعہ دھونا ضروری ہے، ورنہ جسم کا وہ حصہ پاک نہ ہوگا ، اور اسے پاک کیے بغیر نماز بھی درست نہ ہوگی۔
کما فی الدر المختار :(و) يطهر محل (غيرها) أي : غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفاً و إلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد ، به يفتى. (و قدر) ذلك لموسوس (بغسل و عصر ثلاثاً) أو سبعاً (فيما ينعصر) مبالغاً بحيث لايقطر(الی قولہ)و هذا كله إذا غسل في إجانة ، أما لو غسل في غدير أو صب عليه ماء كثيرا ، أو جرى عليه الماء طهر مطلقاً بلا شرط عصر و تجفيف و تكرار غمس ، هو المختار. اھ(1/ 331)۔