نجاسات اور پاکی

بیڈ کے موٹےناپاک گدے پاک کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
69556
| تاریخ :
2023-12-04
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

بیڈ کے موٹےناپاک گدے پاک کرنے کا طریقہ

السلام علیکم ! جو موٹے گدے ہم پانی سے دھو نہیں سکتے ، اگر اس میں منی لگ جائے، تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسے موٹے گدے جسے دھو کر نچوڑنا ممکن نہ ہو اس میں اگر منی یا کوئی اور نجاست جیسے پیشاب سرایت کر جائے ، تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ نجاست لگی ہو اسے تین مرتبہ اس طور پر دھویا جائے کہ پہلی مرتبہ دھو کر انتظار کرے یہاں تک کہ اس میں سے پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، پھر دوسری بار دھوکر اتنی دیر ٹھہر جائے کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، اسی طرح تیسری مرتبہ دھونے کے بعد وہ گدے شرعاً پاک ہو جائیں گے، البتہ دھوتے وقت گدے کا ہر بار سوکھنا شرعاً ضروری نہیں ، بلکہ قطرات کا ٹپکنا ، بند ہو جانا کافی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المختار: تحت ( قوله مما یتشرب النجاسة ) حاصله ( الی قوله ) و ان کان مما لا ینعصر کالحصیر المتخذ من البردی و نحوہ ان علم انه لم یتشرب فیه بل اصاب ظاھرہ یطھر بإزالة العین او بالغسل ثلاثا بلا عصر، و ان علم تشربه( الی قوله) عند ابی یوسف رح: ینقع فی ثلاثا و یجفف کل مرۃ الخ ( باب ۔ الانجاس ۔ ج ۔ 1 ۔ص ۔ 332 ) –
وفی الفقه الاسلامی و ادلته: و اما ان کان مما لا یعصر کالعصیر و السجاد و الخشب ، فینقع فی الماء ثلاث مرات، و یجفف فی کل مرۃ و ھو قول ابی یوسف و ھو الرائ الراجح الخ ( باب ۔ النجاسة ۔ ج ۔ 1 ص ۔ 288) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69556کی تصدیق کریں
1     1455
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات