نجاسات اور پاکی

دانے سے پیپ جاری رہنے کی صورت میں وضو کا حکم

فتوی نمبر :
69889
| تاریخ :
2023-12-21
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

دانے سے پیپ جاری رہنے کی صورت میں وضو کا حکم

السلام علیکم ! جسم پر دانہ ہے ،جس سے اکثر بہت تھوڑی مقدار میں پیپ نکل آتا ہے، جوکہ پھیلتا نہیں اور پتہ بھی ہاتھ لگانے پر چلتاہے، تو کیا دوسری نماز کا وقت ہونےپر وضو دوبارہ کرنا ہوگا یا نہیں؟ جواب دیکر مشکور فرمائیں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور دانہ سے نکلنے والاپیپ اگر اتنی کم مقدار میں ہو کہ وہ دانہ کے زخم سے باہر نکل کر بہہ نہ پڑے اور نہ ہی جسم کے کسی حصے یا کپڑے کے ساتھ لگ کر صاف ہوتا رہے، بلکہ زخم ہی پرٹھہرا رہے، تو اتنی معمولی مقدار میں پیپ نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ، لہذا اسی سابقہ وضو سے دوسری نماز یں ادا کرنا شرعاً درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الهندية: وإن قشرت نفطة وسال منها ماء وصديد أو غيره إن سال عن رأس الجرح نقض وان لم يسل لاينقض، هذا إذا قشرها فخرج بنفسه اما إذا عصرها فخرج بعصره لا ينقض كذا فی الخلاصة اھ( ج ا ص 11 ط: ماجدیہ)۔
وفي الدر المختار: قالوا : لو مسح الدم كلما خرج لو تركه لسال نقض والا لا اهـ (ج1 ص 135 ط: سعيد)۔
وفی رد المحتار: تحت (قوله لا بوضع) بخلاف نحوالدم والقيح، ولذا اطلقوا في الخارج من غير السبيلين كالدم والقيح والصديد أنه ينقض الوضوء، ولم يشترطوا سوى التجاوز إلى موضع يلحقه حكم التطهير اھ (ج اص 148 ط: سعيد)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69889کی تصدیق کریں
1     1669
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات