نجاسات اور پاکی

واشنگ مشین میں دھوئے ہوئے ناپاک کپڑوں کا حکم

فتوی نمبر :
70923
| تاریخ :
2024-02-14
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

واشنگ مشین میں دھوئے ہوئے ناپاک کپڑوں کا حکم

کسی نے ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے، اب یہ معلوم نہیں کہ مشین نے نیا پانی کتنی بار لیا ہوسکتا ہے مشین نے نیا پانی 2 بار سے کم لیا ہو ، اب وہ کپڑے پاک کہلائینگے یا ناپاک؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی نے ناپاک کپڑے واشنک مشین میں دھوئے ہوں ، لیکن اس کے بعد ان ناپاک کپڑوں کو پاک پانی کے ذریعے دھونے اور ان کی ناپاکی زائل کرنے کا یقین اور غالب گمان نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ کپڑے بدستور ناپاک ہی رہیں گے، لہذا ان کپڑوں کی ناپاکی زائل کرنے کے لئے ان کو پاک پانی کے ذریعے اچھی طرح دھونے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ولو أيقن بالطهارة وشك بالحدث أو بالعكس أخذ باليقين الخ(ج 1 ص 150 ط: سعید)۔
وفیہ ایضا: (و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) (الی قولہ) (وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصر ثلاثا)(الی قولہ)وھذا کلہ اذا غسل فی اجانۃ الخ(ج 1 ص 331 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70923کی تصدیق کریں
0     878
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات