نجاسات اور پاکی

کیا پیمپر استعمال کرنے کے بعد جسم کو دھونا لازم ہے؟

فتوی نمبر :
71013
| تاریخ :
2024-02-18
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیا پیمپر استعمال کرنے کے بعد جسم کو دھونا لازم ہے؟

پیمپر استعمال کرنے سے پاکی کیسے حاصل ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پیمپر میں پیشاب یا پاخانہ کرنے کے بعدصرف پیمپر کو اتاردینے سے پاکی حاصل نہیں ہوگی ، بلکہ پاکی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ موضعِ نجاست(پیشاب یا پاخانہ لگنے کی جگہ ) کو پانی سے پاک کیا جائے،لہذا پیمپر اتارنے کے بعد جب تک جسم کو باقاعدہ پاک نہ کرلیا جائے اس وقت تک پاکی حاصل نہیں ہوگی، چنانچہ ایسی عبادت کی ادائیگی سے پہلے جس کیلئے طہارت شرط ہو نجاست کو زائل کرکے بدن کو پاک کرنا لازم ہے، اس کے بغیر مذکور عبادت ادانہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: ثم الاستنجاء بالأحجار إنما يجوز إذا اقتصرت النجاسة على موضع الحدث فأما إذا تعدت موضعها بأن جاوزت الشرج أجمعوا على أن ما جاوز موضع الشرج من النجاسة إذا كانت أكثر من قدر الدرهم يفترض غسلها بالماء و لا يكفيها الإزالة بالأحجار، و كذلك إذا أصاب طرف الإحليل من البول أكثر من قدر الدرهم يجب غسله، الخ ( كتاب الطهارة، الباب السابع فی النجاسة و أحكامها، الفصل الثالث فی الاستنجاء، ج 1، ص 48، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
وفی الھدایۃ: وقدر الدرهم وما دونه من النجس المغلظ كالدم والبول والخمر وخرء الدجاجة وبول الحمار جازت الصلاة معه وإن زاد لم تجز، الخ (کتاب الطھارۃ، ‌‌باب: الأنجاس وتطهيرها، ج 1، ص 37، ط: دار إحیاء التراث العربی)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71013کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات