جمعہ

فیکٹری میں جمعہ کی نماز کے لئے اذنِ عام کا حکم

فتوی نمبر :
71545
| تاریخ :
2024-03-08
عبادات / نماز / جمعہ

فیکٹری میں جمعہ کی نماز کے لئے اذنِ عام کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں جمعہ کے دن کام کرتا ہوں اور مجھے نمازِ جمعہ کے لئے اپنی شفٹ کے دوران کمپنی کی عمارت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، مسجد میں نماز پڑھنا ممکن نہیں۔ لیکن میں جمعہ کی نماز پڑھانے اور اپنے دفتر میں جماعت کرنے کو تیار ہوں، میری وجہ سے میرے دوسرے مسلمان ساتھی بھی نماز شروع کرنے پر خوش ہیں جو اس مسئلہ کی وجہ سے دو ماہ سے جمعہ نہیں پڑھ سکے۔
پہلا سوال: ہمارے پاس جمعہ کی نماز پڑھنے کا وقت بہت کم ہے، مجھے مختصر ترین خطبہ کی ضرورت ہے اور جمعہ کی جماعت کرنے کا مختصر ترین طریقہ کیا ہے؟
دوسرا سوال: بعض جمعہ کے دن ہم صرف تین افراد ہوتے ہیں جن میں امام بھی ہوتے ہیں، کیا ہم آسٹریلیا میں تین افراد(1 امام، 1 مؤذن، 1 مقتدی) ہونے کے باوجود بھی جمعہ ادا کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کمپنی اگرشہر یا شہر کے مضافا ت میں واقع ہو وہاں اگرچہ جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے، لیکن نمازِ جمعہ کیلئے اذنِ عام (یعنی ہر شخص کو نماز پڑھنے کی اجازت کا ہونا) اور امام کے علاوہ کم از کم تین افراد کی جماعت کا ہونا لازم اور ضروری ہے، اسکے بغیر جمعہ کی نماز درست نہیں ہوتی ،لہذا سائل جس کمپنی میں ملازمت کررہا ہے وہاں اگر جمعہ کی صحت کی شرائط کا لحاظ رکھا جاسکتاہو ،تو ایسی صورت میں سائل اور دیگر مسلمانوں کیلئے نمازِ جمعہ شروع کرنا جائز اور درست ہوگا، لیکن اگر جمعہ کی شرائط کا لحاظ رکھنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں کمپنی میں نمازِ جمعہ پڑھنا درست نہیں، بلکہ ایسی صورت میں سائل اور اسکے ساتھ کمپنی میں کام کرنے والے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ کسی طرح مناسب انداز میں کمپنی انتظامیہ سے بات کر کے جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت طلب کریں چنانچہ مناسب انداز میں بات کرنے سے امید ہیکہ جمعہ کی نماز کیلئے کمپنی سے باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ الآیۃ (آیتـ 9 سورۃ الجمعۃ)
وفی الھندیۃ: وكما يجوز أداء الجمعة في المصر يجوز أداؤها في فناء المصر وهو الموضع المعد لمصالح المصر متصلا بالمصر(إلی قولہ) (ومنها الخطبة قبلها) حتى لو صلوا بلا خطبة أو خطب قبل الوقت لم يجز، كذا في الكافي.الخطبة تشتمل على فرض وسنة فالفرض شيئان الوقت وهو بعد الزوال وقبل الصلاة حتى لو خطب قبل الزوال أو بعد الصلاة لا يجوز، هكذا في العيني شرح الهداية، والثاني ذكر الله تعالى، كذا في البحر الرائق وكفت تحميدة أو تهليلة أو تسبيحة، كذا في المتون.هذا إذا كان على قصد الخطبة أما إذا عطس فحمد الله أو سبح أو هلل متعجبا من شيء لا ينوب عن الخطبة إجماعا، كذا في الجوهرة النيرة.خطب وحده أو بحضرة النساء الصحيح أنه لا يجوز، هكذا في معراجالدراية، ولو حضر واحد أو اثنان وخطب وصلى بالثلاثة جاز، كذا في الخلاصة.ولو خطب والقوم نيام أو صم جازت، كذا في العيني شرح الهداية.
(وأما سننها فخمسة عشر) أحدها الطهارة حتى كرهت للمحدث والجنب (وثانيها) القيام، هكذا في البحر الرائق، ولو خطب قاعدا أو مضطجعا جاز، هكذا في فتاوى قاضي خان.(وثالثها) استقبال القوم بوجهه (ورابعها) التعوذ في نفسه قبل الخطبة (وخامسها) أن يسمع القوم الخطبة وإن لم يسمع أجزأه (وسادسها) البداءة بحمد الله (وسابعها) الثناء عليه بما هو أهله (وثامنها) الشهادتان (وتاسعها) الصلاة على النبي - عليه الصلاة والسلام (وعاشرها) العظة والتذكير (والحادي عشر) قراءة القرآن، وتاركها مسيء، هكذا في البحر الرائق.ومقدار ما يقرأ فيها من القرآن ثلاث آيات قصار أو آية طويلة، كذا في الجوهرة النيرة (والثاني عشر) إعادة التحميد والثناء على الله تعالى والصلاة على النبي - عليه الصلاة والسلام - في الخطبة الثانية (والثالث عشر) زيادة الدعاء للمسلمين والمسلمات (والرابع عشر) تخفيف الخطبتين بقدر سورة من طوال المفصل ويكره التطويل (والخامس عشر) الجلوس بين الخطبتين، هكذا في البحر الرائق.(إلی قولہ) (ومنها الإذن العام) وهو أن تفتح أبواب الجامع فيؤذن للناس كافة حتى أن جماعة لو اجتمعوا في الجامع وأغلقوا أبواب المسجد على أنفسهم وجمعوا لم يجز وكذلك السلطان إذا أراد أن يجمع بحشمه في داره فإن فتح باب الدار وأذن إذنا عاما جازت صلاته شهدها العامة أو لم يشهدوها، كذا في المحيط ويكره، كذا في التتارخانية وإن لم يفتح باب الدار وأجلس البوابين عليها لم تجز لهم الجمعة، كذا في المحيط.(کتاب الصلاۃ الباب السادس عشر ج1 ص 145-148 ط: ماجدیۃ)
وفی البحر الرائق: (قوله والجماعة وهم ثلاثة) أي شرط صحتها أن يصلي مع الإمام ثلاثة فأكثر لإجماع العلماء على أنه لا بد فيها من الجماعة كما في البدائع، وإنما اختلفوا في مقدارها فما ذكره المصنف قول أبي حنيفة ومحمد وقال أبو يوسف اثنان سوى الإمام؛ لأنهما مع الإمام ثلاثة، وهي جمع مطلق؛ ولهذا يتقدمهما الإمام ويصطفان خلفه الخ(کتاب الصلاۃ ج2 ص162 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71545کی تصدیق کریں
0     756
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات