نجاسات اور پاکی

موٹر سائیکل سوار کا روڈ خراب ہونے اور جھٹکوں کی وجہ سے منی خارج ہونے کی وجہ سے روزے کا حکم

فتوی نمبر :
72403
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

موٹر سائیکل سوار کا روڈ خراب ہونے اور جھٹکوں کی وجہ سے منی خارج ہونے کی وجہ سے روزے کا حکم

اگر موٹر سائیکل پر تین سوار جا رہے ہو اور سڑک خراب ہو جس سے سوارو کو جھٹکے لگیں ایسی صورت میں پیچھے والے شخص کی شلوار خراب ہو جائے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟(پیچھے والے شخص کی کسی غلط کام کی نیت ہرگز نہ تھی وہ حتی الامکان بچنے کی کوشش کرتا رہا)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے شخص کی منی کا خروج محض جھٹکے لگنے سے نہ ہو ، بلکہ جسم کی حرکت اور ہلنے جلنے کی وجہ سے باقاعدہ اس کی شہوت ابھر ی ہو ، جس کے بعد اس کا انزال ہو چکا ہو ( اگرچہ اس کی نیت خراب نہ ہو ) تب بھی شہوت کے ساتھ انزال کی وجہ سے اس کا روزہ فاسد ہو چکا ہے، جس کی فقط قضاء لازم ہوگی، کفّارہ لازم نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع: و لو أنزل فیما دون الفرج فعلیہ القضاء و لا کفّارۃ علیہ لقصور فی الجماع لوجودہ معنی لا صورۃ الخ ( فصل حکم فساد الصوم، ج 2، ص 100، ط: ایچ ایم سعید )-
و فی الدر المختار: ( أو جامع فیما دون الفرج و لم ینزل ) یعنی فی غیر السبیلین کسُرّۃ و فخذ و کذا الإستمناء بالکف و إن کرہ تحریماً لحدیث ((ناکح الید ملعون)) الخ ( باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، ج 2، ص 398، ط: سعید )-
و فی رد المحتار: تحت قولہ ( و لم ینزل ) قال فی الفتح و عمل المرأتین کعمل الرجال جماع أیضاً فیما دون الفرج، لا قضاء علی واحدۃ منھما إلّا إذا أنزلت و لا کفّارۃ مع الإنزال، الخ ( باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، ج 2، ص 398، ط: ایچ ایم سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72403کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات