جمعہ

باہر ملک میں مسجد دور ہونے کی وجہ سے جمعہ ترک کرنا

فتوی نمبر :
72963
| تاریخ :
2024-05-06
عبادات / نماز / جمعہ

باہر ملک میں مسجد دور ہونے کی وجہ سے جمعہ ترک کرنا

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
میرا ایک دوست ہے، جو یورپ میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتا ہے ، وہاں سے مسجد تقریبا ۱۸ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، اس جگہ جہاں وہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، وہاں اس کے آس پاس کوئی مسلمان شخص موجود نہیں ہے ، اس کی معلومات کے مطابق وہ اکیلا مسلمان ہے، جو اس گاؤں میں موجود ہے ، کیا ایسی صورت میں نمازِ جمعہ اس پر ضروری ہے؟ سفر کافی لمبا ہے، جس کی وجہ سے ملازمت پر مشکلات بھی ہوتی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جس جگہ کا ذکر کیا ہے، اگر وہ جگہ ( گاؤں) کسی شہر اور قصبہ میں شامل نہ ہو اور نہ ہی شہر یا قصبہ کے مضافات میں آتی ہو تو سائل کے دوست کے ذمہ جمعہ کی نماز لازم نہیں، بلکہ جمعہ کے دن بھی اس کے لئے اپنے مقام پر ظہر کی نماز ادا کرنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وتقع فرضاً في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق، وفيما ذكرنا إشارة إلى أنها لاتجوز في الصغيرة. الخ(ج: 1 ص: 537 ط: سعيد)۔
وفيه أيضًا: لاتجوز في الصغيرة التي ليس فيها قاض ومنبر وخطيب، كذا في المضمرات الخ (ج: 2، ص: 138، ط: سعيد)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72963کی تصدیق کریں
0     1436
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات