جمعہ

قصبے کے نواح میں جمعہ قائم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
76993
| تاریخ :
2024-07-31
عبادات / نماز / جمعہ

قصبے کے نواح میں جمعہ قائم کرنے کا حکم

ہمارے گاؤں کا نام شاہو وام ہے ، ہمارے گاؤں کی حدود سے متصل ایک بڑا قصبہ ہے جہاں جمعہ کی نماز شرائط کے مطابق پڑھی جاتی ہے ، لیکن ہمارے گاؤں میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاتی ، پٹوار کے لحاظ سےدونوں کا حلقہ ایک ہے ، ہمارے گاؤں کی جو زمین ہے وہ پہلے اسی بڑے قصبے کے لوگوں کی ملکیت تھی جو ان سے خریدی گئی ہے ، کیا ہم قریب کے بڑے قصبے کے مضافات میں ہونے کی وجہ سے جمعہ پڑھ سکتے ہیں ؟
ملحوظ رہے کہ ہمارے گاؤں میں تھانہ ، ہسپتال وغیرہ موجود نہیں ، صرف چند جنرل سٹور ہیں ، درزی ہے ، ایک ہیئر ڈریسر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں محض بڑے قصبہ کے قرب کی وجہ سے یا مذکور زمین کا بڑے قصبہ والوں کی ملکیت میں ہوناصحت جمعہ کیلئے کافی نہیں ، البتہ مذکورگاؤں سےاگر اس قصبہ کی بنیادی ضروریات متعلق ہوں تو مذکور گاؤں اس قصبہ کے حکم میں ہوگاجس کی بنیاد پر مذکور گاؤں میں بھی جمعہ کے قیام کی گنجائش ہوگی،لیکن اگر قصبہ کی بنیادی ضروریات اس گاؤں سے متعلق نہ ہوں تواس گاؤں میں شرائطِ جمعہ نہ پائے جانے کی وجہ سے جمعہ کی نماز ادا کرنا جائز نہیں ،تاہم مقامی علماء کو اس جگہ کا وزٹ کراکر ان سے قیام جمعہ کے متعلق معلوم کیاجائے تو زیادہ بہتر رے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: (أو فناؤه) بكسر الفاء (وهو ما) حوله (اتصل به) أو لا كما حرره ابن الكمال وغيره (لأجل مصالحه) كدفن الموتى وركض الخيل والمختار للفتوى تقديره بفرسخ ذكره الولوالجي الخ
وفی الردتحت( قولہ: والمختار للفتوى إلخ) اعلم أن بعض المحققين أهل الترجيح أطلق الفناء عن تقديره بمسافة وكذا محرر المذهب الإمام محمد وبعضهم قدره بها وجملة أقوالهم في تقديره ثمانية أقوال أو تسعة غلوة ميل ميلان ثلاثة فرسخ فرسخان ثلاثة سماع الصوت سماع الأذان والتعريف أحسن من التحديد لأنه لا يوجد ذلك في كل مصر وإنما هو بحسب كبر المصر وصغره. بيانه أن التقدير بغلوة أو ميل لا يصح في مثل مصر لأن القرافة والترب التي تلي باب النصر يزيد كل منهما على فرسخ من كل جانب، نعم هو ممكن لمثل بولاق فالقول بالتحديد بمسافة يخالف التعريف المتفق على ما صدق عليه بأنه المعد لمصالح المصر فقد نص الأئمة على أن الفناء ما أعد لدفن الموتى وحوائج المصر كركض الخيل والدواب وجمع العساكر والخروج للرمي وغير ذلك وأي موضع يحد بمسافة يسع عساكر مصر ويصلح ميدانا للخيل والفرسان ورمي النبل والبندق البارود واختبار المدافع وهذا يزيد على فراسخ فظهر أن التحديد بحسب الأمصار اهـ ملخصا من [تحفة أعيان الغني بصحة الجمعة والعيدين في الفنا] للعلامة الشرنبلالي الخ(کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ،ج2،ص239،ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ: وكما يجوز أداء الجمعة في المصر يجوز أداؤها في فناء المصر وهو الموضع المعد لمصالح المصر متصلا بالمصر ومن كان مقيما بموضع بينه وبين المصر فرجة من المزارع والمراعي نحو القلع ببخارى لا جمعة على أهل ذلك الموضع وإن كان النداء يبلغهم والغلوة والميل والأميال ليس بشيء هكذا في الخلاصة.هكذا روى الفقيه أبو جعفر عن أبي حنيفة وأبي يوسف - رحمهما الله تعالى - وهو اختيار شمس الأئمة الحلواني، كذا في فتاوى قاضي خان الخ( کتاب الصلاۃ،الباب السادس عشر في صلاة الجمعة،ج1،ص145،ط: ماجدیۃ)۔
وفی الهدایة: ’’لاتصح الجمعة إلا فی مصر جامع أو فی مصلی المصر ولا تجوز فی القری‘‘ لقوله -علیه الصلاة والسلام - ’’لا جمعة ولا تشریق ولا فطر ولا ضحی إلا فی مصر جامع‘‘الخ(کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجمعۃ، ج 1، ص 168، ط:مجیدیۃ )
وفی الدر المختار: (ويشترط لصحتها) سبعة أشياء: الأول: (المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها)وعليه فتوى أكثرالفقهاء(الی قولہ) والثانی(السلطان)ولو متغلبا او امراۃ(الی قولہ) (و)الثالث(وقت الظھرفتبطل) الجمعۃ(بخروجہ)مطلقا(و)الرابع(الخطبۃ فیہ)فلو خطب قبلہ وصلی فیہ لم تصح (و)الخامس(کونھا قبلھا)(الی قولہ)والسادس(الجماعۃ )واقلھا ثلاثۃ رجال(الی قولہ ) (و ) السابع ( الاذن ) العام الخ ( کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ج 2، ص 136-137، ط: ایچ ایم سعید)-
امداد الاحکام کتاب الصلوٰۃ، ج: 1، ص: 787، ط:مکتبہ دار العلوم کراچی میں ہے :"در اصل فناء وہ ہے جو آبادی یعنی سکونت کی ضروریات سے ہو، کیوں کہ کچھ ضروریات اہلِ بلد کی بلد میں پوری نہیں ہو سکتیں وسعت نہ ہونے وغیرہ کی وجہ سے، اس لیے آبادی سے باہر ان ضروریات کے لیے جگہ مقرر کی جاتی ہے اور اس جگہ کو ایک قسم کی آبادی سمجھا جاتا ہے، لہذا وہ ملحق بالبلد ہو کر اقامتِ جمعہ کا محل ہو جاتی ہے، پس ضروریات سے خاص وہ ضروریات مراد ہیں جو متعلق بالسکنی ہوں، سب ضروریات مراد نہیں ، ورنہ تمام کھیت، باغات اور لکڑیوں کے جنگل وغیرہ کا فناء میں داخل لازم آتا ہے، ولا قائل بہ"۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76993کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کی اذانِ اول سے مراد ،کہ جس کےبعد خرید و فروخت اور دیگر کاروبار ممنوع ہوجاتے ہیں

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 1
Related Topics متعلقه موضوعات