بغیر ڈھیلے کے استنجاء کرنا اور پانی پر اکتفاء کرنا کیسا ہے ،اس سے پاکی حاصل ہوگی یا نہیں؟
واضح ہوکہ صرف پانی سے استنجاء کرنا بھی درست ہے،اور اس سے پاکی حاصل ہو جائیگی ،البتہ اگر پہلے کسی ڈھیلے یا پتھر یا ٹشو سے پیشاب کے قطرے سوکھالیے جائیں،اس کے بعد پانی سے بھی استنجاء کر لیا جائے،تو یہ زیادہ پاکی کا باعث ہے،اور اس پر قرآن مجید میں اشارۃً اس کی فضیلت بھی وارد ہوئی ہے،لہذا اس کا اہتمام کرناچاہیے۔
کما فی الشامیہ:ثم الجمع بین الماء والحجر أفضل، ویلیہ فی الفضل الاقتصار علی الماء ویلیہ الاقتصار علی الحجر وتحصل السنة بالکل وإن تفات الفضل کما أفادہ في الإمداد وغیرہ (شامي: ۱/۵۵۰)۔
وفی الدر المختار: (والغَسل) بالماء إلی أن یقع فی قلبہ أنہ طہر مالم یکن موسوسًا (الٰی قولہ) (سنۃ مطلقًا) وفی رد المحتار: أی فی زماننا وزمان الصحابہ لقولہ تعالٰی: {فِیْہِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ أَنْ یَّتَطَہَّرُوْا وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیْنَ} قیل لما نزلت قال رسول اﷲ ﷺ یا أہل قباء إن اﷲ اثنی علیکم فما ذا تصنعون عندالغائط؟ قالوا نتبع الغائط الأحجار ثم نتبع الأحجار الماء فکان الجمع سنۃ علی الإطلاق فی کل زمان وہو الصحیح وعلیہ الفتویٰ۔ (1/۳۳۷/ ۳۳۸)۔