جمعہ

کیا لوگوں کو گمراہی سے بچانے کے پیش نظر گاؤں میں جمعہ کی نماز شروع کرواسکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
84165
| تاریخ :
2025-07-14
عبادات / نماز / جمعہ

کیا لوگوں کو گمراہی سے بچانے کے پیش نظر گاؤں میں جمعہ کی نماز شروع کرواسکتے ہیں؟

ہمارے علاقے کے اکثر علماء گاؤں دیہات میں جہاں جمعہ کی شرائط نہیں پائی جاتیں پھر بھی جمعہ شروع کر دیتے ہیں ان کے دلائل مندرجہ ذیل ہیں 1امام اعظم کے مسلک کے مطابق جمعہ کی جو شرائط بیان کی جاتی ہیں یہ شرائط اس زمانے کے اعتبار سے تھیں وجہ یہ ہے کہ چونکہ جمعہ کی نماز قاضی یا حاکم پڑھاتا تھا اور ہر جگہ قاضی یا حاکم نہیں ہوتا تھا اس لیے جمعہ دور دور ہوتا تھا ۔2 دوسری بات یہ ہے کہ گاؤں دیہات میں جمعہ اس لیے بھی شروع کر دینا چاہیے تاکہ لوگ جو گمراہ ہو رہے ہیں وہ گمراہی سے بچ جائیں اور جو لوگ شہر میں جا کر جمعہ ادا نہیں کرتے تو چلو۔ وہ اس بہانے سے وہ بھی جمعہ میں شرکت کر لیں گے اور اس بات پر مختلف علماء کے حوالے بیانات بھی پیش کرتے ہیں آیا لوگوں کو گمراہی سے بچانے کے لیے یا جمعہ میں شریک کرنے کے لیے اس طرح گاؤں میں جمعہ شروع کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ 3تیسری بات یہ ہے کہ ان علماء کا کہنا ہے کہ جمعہ کی جو شرائط بیان کی جاتی ہیں قرآن وحدیث سے ان کا کوئی ثبوت نہیں ملتا از راہ کرم ہر شق کا تفصیلی جواب مطلوب ہے المستفی مولانا علی اصغر شاہ 14 جولائی 2025

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعت مطہرہ میں حکم کا مدار علت پر ہوتا ہے حکمت پر نہیں ، اس لیے جہاں علت موجود ہوگی تو اس پر حکم بھی مرتب ہوگا اور علت کی عدم موجودگی کے وقت وہ احکام بھی لاگو نہ ہوں گے ، جبکہ گاؤں دیہات میں جمعہ کے قیام کے ممنوع ہونے پر باقاعدہ احادیث بھی وارد ہوئی ہیں، اور فقہاء کرام نے صحت جمعہ کیلئے جو شرائط بیان کی ہیں وہ بھی باقاعدہ نصوص ہی سے مستنبط ہیں ، اور ایک مقلد ہونے کی حیثیت سے اس کے مطابق عمل کرنا ہم پر لازم ہے، اس بارے میں یہ کہنا کہ قرآن و سنت میں اس کا ذکر نہیں قطعاً غلط اور احکام شرعیہ سے ناواقفیت پر مبنی ہے، لہذا سوال میں مذکور دیہات میں شرائط جمعہ کے نہ پائے جانے کے باوجود فقط لوگوں کو وعظ و نصیحت کی خاطر جمع کرنے کیلئے نماز جمعہ کا اہتمام کرنا شرعاً درست نہیں، بلکہ اس عمل سے نفل کی جماعت کا اہتمام اور فرض کا ترک لازم آتا ہے، جوکہ ہر دو امور شرعاً جائز نہیں، اس لئے علاقہ کے علماء کرام پر لازم ہے کہ احکام شرعیہ کی درست علل اور حکمتوں میں فرق کو سامنے رکھ کر اس پر عمل کا اہتمام اور التزام کریں تاکہ ان کی ذاتی رائے اور عمل کی وجہ سے دیگر لوگوں کے اعمال ضائع نہ ہوں اور عوام افتراق اور انتشار سے بھی محفوظ ہوسکیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ : لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى لقوله عليه الصلاة والسلام لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع( باب صلوۃ الجمعۃ ،ج: 1،ص: 168،ناشر: مجیدیہ)
وفی المصنف لابن أبي شيبة: عن أبي عبد الرحمن، قال: قال علي: لا جمعة، ولا تشريق، ولا صلاة فطر ولا أضحى، إلا في مصر جامع، أو مدينة عظيمة، قال حجاج: وسمعت عطاء، يقول: مثل ذلك(كتاب الجمعة، ج: ١، ص: ٤٣٩، رقم الرواية: ٥٠٥٩، مط: دار التاج، لبنان)
وفي الصحيح للبخاري: عن نافع، عن عبد الله قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يخطب خطبتين يقعد بينهما(باب القعدة بين الخطبتين يوم الجمعة، ج:٢، ص: ١٢، رقم الحديث: ٩٢٨، مط: السلطانية)
وفي رد المحتار: قوله ( وظاهر المذهب إلخ ) عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح اه (باب الجمعہ ،ج:2،ص:137،ناشر :ایچ ایم سعید)
وفی مرقاۃ المفاتیح: قال الطيبي: وفيه أن من أصر على أمر مندوب، وجعله عزما، ولم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال فكيف من أصر على بدعة أو منكر؟(باب الدعاء بالتشہد، ج: ٣، ص: ٣١، مط: حقانية)
وفي فتح القدير: أن اشتراط السلطان كي لا يؤدي إلى عدمها كما يفيده فلا بد منه تتميما لأمره(الى قوله) صلى الله عليه وسلم «ومن تركها وله إمام جائر أو عادل، ألا فلا جمع الله شمله ولا بارك له في أمره، ألا ولا صلاة له(باب الجمعة، ج: ٢، ص: ٢٧، مط: رشيدية)
وفي رد المحتار: أن الأداء لا يصح بانتفاء شروطه ويصح بانتفاء شروط الوجوب ونظمها بعضهم فقال: وحر صحيح بالبلوغ مذكر … مقيم وذو عقل لشرط وجوبها ومصر وسلطان ووقت وخطبة … وإذن كذا جمع لشرط أدائها(باب الجمعة، ج: ٢، ص: ١٣٧، مط: سعيد)
وفي أصول الافتاء وادابه: وهو أن الحكم الشرعي انما يدور مع علته الشرعية ، لا مع حكمته ، وربما يلتبس على بعض الناس الأمر، فيظن الحكمة علةً ، ويزعم أن فقدان الحكمة مؤثر في تغير الحكم (الى قوله) وهو أن العلة وصف يكون علامة لوجود الحكم، وأما الحكمة فهي الفائدة التي يتوقع حصولها من العمل بالحكم(الفصل السادس، تغير الأحكام بتغيرالزمان، ص: ٢٨٦، مط: معارف القران)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84165کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات