لے پالک کے احکام

لےپالک بچہ کی ولدیت گود لینے والا ڈاکومنٹ میں اپنےطرف منسوب کرسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
86670
| تاریخ :
2025-09-25
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لےپالک بچہ کی ولدیت گود لینے والا ڈاکومنٹ میں اپنےطرف منسوب کرسکتا ہے؟

میں نے ایک بچے کوگود لیا ہے،اور میں نے ڈاکومینٹس /نادراوغیرہ میں باپ کی جگہ اپنا نام لکھا ہے،پاکستانی قانون اور اسلامی قانون کے مطابق، کیا یہ درست ہےیا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بچے کو گود لینا اور اس کی پرورش و تربیت کرنا شرعاً جائز،بلکہ باعث اجروثواب ہے، لیکن اس پرورش کرنے کی وجہ سے وہ اس گود لینے والے کی حقیقی اولاد نہیں بن جاتی، بلکہ وہ اپنے حقیقی والدین کی ہی اولاد شمار ہوتی ہے، چنانچہ کسی بھی لے پالک بچے کی ولدیت اپنی طرف منسوب کرنا اور اس کے متعلقہ سرکاری یا غیر سرکاری دستاویزات میں بجائے اس کے حقیقی والدکے اپنا نام درج کروانا قرآن وسنت کی صریح نصوص کے خلاف اور گناہِ کبیرہ ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے، صورتِ مسؤلہ میں سائل کا گود لیے ہوئے بچے کے ڈاکومینٹس /نادراوغیرہ میں باپ کی جگہ اپنا نام لکھوانا شرعاً ناجائز وحرام ہے ،جس کی وجہ سے وہ بہت سخت گناہ گار ہوا ہے، لہذا سائل کے ذمہ لازم ہے کہ وہ بچے سے متعلقہ تمام دستاویزات بشمول شناختی کارڈ میں حقیقی والد کا نام ہی درج کرائے ، البتہ سرپرست کے خانہ میں سائل اپنا نام لکھواسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ اھ(سورۃ الاحزاب: 4)۔
وقال اللہ تعالیٰ فی مقام آخر:ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًااھ(سورۃ الاحزاب /5)۔
و فی التفسیرالمظہری:فلا يثبت بالتبني شىء من احكام النبوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك-وفى الاية ردّ لما كانت العرب تقول من ان اللبيب الأريب له قلبان والزوجة المظاهر منها تبين من زوجها وتحرم عليه كالام ودعى الرجل ابنه يرثه ويحرّم بالتبني ما يحرم بالنسب اھ (7 /284)۔
و فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:(وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم(لا ترغبوا)أي:لا تعرضوا(عن آبائكم)أي: عن الانتماء إليهم (فمن رغب عن أبيه) : أي: وانتسب إلى غيره (فقد كفر) : أي قارب الكفر، أو يخشى عليه الكفر. في النهاية: الدعوة بالكسر في النسب، وهو أن ينتسب الإنسان إلى غير أبيه وعشيرته، وكانوا يفعلونه فنهوا عنه، والادعاء إلى غير الأب مع العلم به حرام، فمن اعتقد إباحته كفر لمخالفة الإجماع، ومن لم يعتقد إباحته فمعنى (كفر) : وجهان، أحدهما:أنه أشبه فعله فعل الكفار، والثاني: أنه كافر نعمة الإسلام. قال الطيبي: ومعنى قوله: فالجنة عليه حرام على الأول ظاهر، وعلى الثاني تغليظ (متفق عليه)ولفظ ابن الهمام:«من ادعى أبا في الإسلام غير أبيه،وهو يعلم أنه غير أبيه،فالجنة عليه حرام» وأما لفظ الكتاب فمطابق لما في الجامع الصغير.اھ (5/2170)۔
وفی روح المعانی: قولہ تعالی (ادعوھم لابائھم) أی أنسبوھم إلیھم وخصوھم بھم أخرج الشیخان والترمذی والنسائی وغیرھم عن ابن عمر رضی اللہ عنہ أن زید ابن حارثۃ مولی رسول اللہ ﷺ ما کنا ندعوہ إلا زید بن محمد حتی نزل القرآن (ادعوھم لابائھم) فقال النبی ﷺ أنت زید بن حرثۃ بن سراحیل (12 / 147 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86670کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 3
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • کیا کسی بچے کو Adop کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ کی ولدیت گود لینے والا ڈاکومنٹ میں اپنےطرف منسوب کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو غیر والد کی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کس کی طرٖف منسوب ہوگا؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات