لے پالک کے احکام

بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

فتوی نمبر :
46959
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

میرے بچے نہیں ہیں، اور اپنے حقیقی بھتیجے کو گود لیا ہے، جو میرا محرم ہے، میں نے اس کے حقیقی والد کا نام دستاویزات میں لکھا ہے، اور خاندان ، دوستوں اور معاشرے کے سامنے صحیح اور حقیقی والد ہونے کا اعلان کیا ہے، کیا اسلام ایسے بچے کو پالنے اور تعلیم دینے کی اجازت دیتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ بات واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو کہ سائلہ نے دستاویزات میں ولدیت کے خانے میں اپنے لے پالک بھتیجے کے حقیقی والد کا نام لکھا ہو، اور خاندان، دوستوں اور معاشرے میں بھی اس کے حقیقی والدکا اعلان کیا ہو تو سائلہ کا اپنے بھتیجے کی پرورش کرنا اور تعلیم دلوانا جائز ہے، بلکہ باعث اجر وثواب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالٰی: وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ (4) ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا (5) سورۃ الاحزاب)۔
وفی احکام القرآن: کان من مزعومات الجاھلیۃ (الی وقولہ) ان الرجل اذا تبنی ولد غیرہ صار ملحقاً ببنیہ، واجرت علیہ سائر احکام البنوۃ من المیراث والحرمات، وکان ھذا تغییر شرائع اللہ سبحانہ وتعالٰی من عند انفسھم الخ (ج3 صـ389)۔
وصحیح البخاری: عن سعد رضي الله عنه، قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: «من ادعى إلى غير أبيه، وهو يعلم أنه غير أبيه، فالجنة عليه حرام» الحدیث (ج8 صـ156 ط: دار طوق النجاۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46959کی تصدیق کریں
0     429
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • رسمی شادی کی صورت میں پیدا ہونے والی بچی کی ولدیت غیر سے لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات