لے پالک کے احکام

پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

فتوی نمبر :
70182
| تاریخ :
2024-01-06
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

میں اپنی ماں کی اکلوتی اولادتھی ، میری ماں نے میری پیدائش کے کافی سال بعد اپنے ماموں کی بیٹی کو جو کہ چھ مہینےیا سال کی تھی ، اس کو گود لے کر بیٹی بنا کر اور بہت محبت کے ساتھ پالا ،وہ بھی میری ماں سے بہت محبت کرتی تھی ، میری ماں نے اپنی زندگی میں ہی جائیداد ہم دونوں میں برابر تقسیم کی تھی ، ہم دونوں کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ اس کو عمرے پر جانے کے لئےشناختی کارڈ بنوانا ہے ، اور اس میں اپنے آپ کو میری ماں کی سگی بیٹی ظاہر کرنا ہے ، جس کے لئے میری گواہی درکار ہیں ، دلائل قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمایئے کہ میرا نادرا میں جا کر اس قسم کی گواہی دینا درست ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بچہ کی ولدیت حقیقی والدین کے بجائے غیر کی طرف منسوب کرنا یا قانونی کا غذات وغیرہ میں حقیقی والدین کے بجائے پرورش کرنے والے کا نام لکھنا شرعاً ناجائز وحرام اور گناہِ کبیرہ ہے ، جس پر قرآن وحدیث میں بہت سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، لہذا سائلہ کے لئے نادرا آفس جاکر غلط بیانی کرنا یا اس کی گواہی دینا شرعاً ناجائز وحرام اور گناہِ کبیرہ ہے ، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : ادعوھم لاٰبآئھم ھو اقسط عند اللہ الآیۃ (سورۃ الاحزاب ایہ 5 )۔
وقال ایضاً :و ھو الذی خلق من الماء بشراً فجعلہ نسباً وصھراً وکان ربک قدیرا الآیۃ (سورۃ الفرقان ایہ 54 ) ۔
وفی صحیح البخاری : عن سعد :قال سمعت النبی ﷺ یقول من ادّعی إلی ٖغیر أبیہ وھو یعلم أنّہ غیرُ أبیہ فالجنۃ علیہ حرام (ج 4 ص2972 باب من ادعی إلی غیر أبیہ ط البشریٰ )۔
وفی الھندیہ :قال اصحابنا لثبوت النسب ثلاث مراتب (الاولی ) النکاح الصحیح (الی قولہ ) والحکم فیہ انّہ یثبت النسب من غیر دعوۃ ولا ینتفی بمجرد النفی وانّما ینتفی باللعان فان کانا ممن لالعان بینھما لاینتفی نسب الولد (ج 1 ص 536 الباب الخامس عشر فی ثبوت النسب ط ماجدیہ)۔
و فی مسند أبی داود الطیالسی : حدثنا أبو داود قال،حدثنا شعبۃ عن عبید اللہ، عن انس ، قال سُئل رسول اللہ ﷺ عن الکبائر فقال الإشراک باللہ وعقوق الوالدین وقتل النفس وشھادۃ الزور أو قول الزّور (ج 5 ص 549 رقم 2188 ط دارھجر مصر )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70182کی تصدیق کریں
0     1235
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • رسمی شادی کی صورت میں پیدا ہونے والی بچی کی ولدیت غیر سے لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات