لے پالک کے احکام

لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

فتوی نمبر :
74311
| تاریخ :
2024-07-03
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک طلاقِ یافتہ عورت سے شادی کی، جس کی ایک بیٹی تھی پہلے شوہر سے، جو اس کے ساتھ ہی میں نے قبول کی اور اسے اپنا نام دیا ولدیت بھی دی، ابھی کچھ ٹائم پہلے اس بچی کےوالد کا انتقال ہو گیا ، میری بیوی کے پہلے شوہر سے شادی کے وقت اس کی عمر پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس کا شناختی کارڈ نہیں بنا تھا جس وجہ سے اس بچی کا وہاں اندراج نہیں ہوا تھا ،اب اس بچی کا شناختی کارڈ میرے نام پر بنا ہوا ہے اور اسکی تعلیمی اسناد پربھی میرا نام ہے اب کچھ بندوں کا کہنا ہے کہ اس بچی کا نام اس کےوالد کے نام پر اس کا شناختی کارڈ ہونا چاہیئے ، آپ سے گزارش ہے رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بھی لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا اور اس سے متعلقہ سرکاری یا غیر سرکاری دستاویزات میں بجائے اس کے حقیقی والدکے اپنا نام درج کروانا شرعاً جائز نہیں ، لہذاصورتِ مسؤلہ میں سائل پر لازم ہے کہ وہ بچی سے متعلقہ تمام دستاویزات بشمول شناختی کارڈ میں حقیقی والد کا نام درج کرائے ورنہ وہ سخت گناہ گار ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَ مَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ ذٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِاَفْوَاهِكُمْ الآیۃ (آیتـ 4 سورۃ الاحزاب)
و قال اللہ تعالی: اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآىٕهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْۤا اٰبَآءَهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ الآیۃ (آیتـ 5 سورۃ الاحزاب)
و فی صحیح البخاری: عن سعد قال سمعت النی ﷺ یقول من ادعی إلی غیر أبیہ وھو یعلم أنہ غیر أبیہ فالجنۃ علیہ حرام (باب من ادعی إلی غیر أبیہ ج2 صـ 533 )
وفی روح المعانی: قولہ تعالی (ادعوھم لابائھم) أی أنسبوھم إلیھم وخصوھم بھم أخرج الشیخان والترمذی والنسائی وغیرھم عن ابن عمر رضی اللہ عنہ أن زید ابن حارثۃ مولی رسول اللہ ﷺ ما کنا ندعوہ إلا زید بن محمد حتی نزل القرآن (ادعوھم لابائھم) فقال النبی ﷺ أنت زید بن حرثۃ بن سراحیل (ج12 صـ 147 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74311کی تصدیق کریں
0     930
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • رسمی شادی کی صورت میں پیدا ہونے والی بچی کی ولدیت غیر سے لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات