لے پالک کے احکام

گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

فتوی نمبر :
78050
| تاریخ :
2024-09-13
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں میرے مامو ں نے ایک بچہ گود لیا ہے، بچی ان کی اہلیہ کے بھائی کی ہے اس بچی کا نام بھی رکھا بچی ایک سال کی ہے اور ماموں کی عمر اس وقت 62 سال کی ہے مامو ں نے اس بچے کو اپنا نام دیا ہے ۔قران اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما عند اللہ ماجور ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعتِ مطہرہ میں لے پالک اور منہ بولے بیٹے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور کسی کو منہ بولا بیٹا بنانے سے وہ حقیقی بیٹا نہیں بن جاتا اور نہ ہی اس پر حقیقی اولاد والے احکام جاری ہوتے ہیں، چنانچہ منہ بولے بیٹے کو حقیقی والد کے بجائے کسی اور شخص (پرورش کرنے والے)کی طرف منسوب کرنا شرعاً جائز نہیں ، احادیث مبارکہ میں اس پر سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لہذاسائل کے ماموں کا اپنے لے پالک بیٹے کو اپنی طرف منسوب کرکےبچے کے کاغذات(documents) میں ولدیت کے خانے میں بطور والد اپنا نام لکھوانا شرعاً جائز نہیں ،بلکہ بچے کے کاغذات میں بطور والد اسکےحقیقی والد کا نام درج کرانالازم اور ضروری ہے،البتہ بچے کے کاغذات میں اپنا نام بطور سر پرست (guardian) لکھوا یاجاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: ادعوھم لآبائھم ھو اقسط عند اللہ الایۃ(سورة الأحزاب،ایۃ5)۔
وفی صحیح مسلم: عن أبي ذرؓ، أنہ سمع رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یقول: "لیس من رجل ادعی لغیر أبیہ، وہو یعلمہ إلا کفر، ومن ادعی مالیس لہ، فلیس منا ولیتبوأ مقعدہ من النار الحدیث(4 /1804)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78050کی تصدیق کریں
0     1436
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • رسمی شادی کی صورت میں پیدا ہونے والی بچی کی ولدیت غیر سے لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات