چھوٹے بچے نے منہ سے دودھ نکالا یعنی قے کی اور وہ پلنگ پر بچھی بیڈ شیٹ پر لگ گئ تو اس کو تین مرتبہ وائپس (baby wipes) سے صاف کیا اور یقین ہوگیا ھے کہ وہ صاف ہوگیا ھے اور بدبو بھی نہیں ھے تو کیا وہ پاک شمار ھوگا؟؟
واضح رہے کہ اگر دودھ پیتا بچہ دودھ پینے کے فوراًبعد اس دودھ کی قے کر لے تو چونکہ اسکی ماہیت نجاست میں تبدیل نہیں ہوئی ہوتی ،اس لئےوہ پاک ہوتا ہے چنانچہ صورت مسؤلہ میں اگر ایسا ہی ہوا ہو تو بیڈشیٹ ناپاک نہیں ہوا ، ورنہ بصورت دیگر صرف وائپس سے صفائی (اگر چہ بو بھی باقی نہ رہے)طہارت کیلئے کافی نہیں بلکہ حسب معمول طہارت کے حصول کیلئے دھونا لازم ہوگا۔
کما فی بحر الرائق: قالالحسن إذا تناول طعاما أو ماء ثم قاء من ساعته لا ينقض؛ لأنه طاهر حيث لم يستحل وإنما اتصل به قليل القيء فلا يكون حدثا فلا يكون نجسا وكذا الصبي إذا ارتضع وقاء من ساعته وصححه في المعراج وغيره
(ج،1 ص:36)
وفی الھدایۃ: ويجوز تطهيرها بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر إنعصر" وهذا عند أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله(ج:1 ص:124،مط: مکتبۃ البشریٰ)