لے پالک کے احکام

لے پالک بچہ کا پرورش کرنے والی خاتون کے ساتھ رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
94792
| تاریخ :
2026-05-01
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لے پالک بچہ کا پرورش کرنے والی خاتون کے ساتھ رہنے کا حکم

لے پالک 14 سال کے بچے کے ساتھ میری بیوہ نند رہ سکتی ہے؟ دودھ بھی نہیں پلایا اور ساتھ کوئی اور بھی نہیں رہتا اور اصل ماں باپ بھی زندہ ہیں ،اور گھر کے قریب ہی رہتے ہیں۔ جو ماں کو پھوپھی کہتا ہو۔ اور کاغذات میں نام بھی تبدیل ہے اصل باپ کا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ قرابت یا رضاعت کے رشتے کے بغیر کسی بچے کو محض متبنیٰ( یعنی لے پالک) بنانے اور پرورش کرکے بڑا کرنے سے وہ بچہ متبنیٰ بنانے والی عورت کا محرم نہیں بن جاتا بلکہ وہ اجنبی ہی رہتا ہے ۔اور کسی عورت کا اجنبی بالغ یا قریب البلوغ لڑکے کے ساتھ ادنی وقت کے لئے بھی خلوت میں جانا شرعاً ممنوع اور حرام ہے ،چہ جائیکہ اس کے ساتھ الگ مکان میں مستقل رہائش اختیار کرلی جائے۔
لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ بیوہ خاتون پر لازم ہے کہ وہ اپنے لے پالک بچے سے دوری اختیار کرے اور اسے اپنے گھر میں ٹھہرانے کے بجائے اس کے والدین کے حوالے کرے۔ جبکہ کسی بچے کی ولدیت کو اپنے والدین کے علاوہ پرورش کرنے والے کی طرف منسوب کرنا چونکہ بنصِّ قرآنی حرام ہے اس لئے مذکورہ بچے کو تمام کاغذات اور دستاویزات میں اس کے اصل والد کی طرف منسوب کرکے ریکارڈ کی درستگی کا اہتمام کیا جائے، نیز اس کے علاوہ عام بول چال اور تعارف میں بھی اسے اپنے والد ہی کی طرف منسوب کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک و تعالیٰ: وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ تَعْلَمُوا اٰبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا (سورۃ الأحزاب: الآیۃ:4۔5]۔
وعن جابر رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ألا لايبیتن رجل عند امرأة ثيب إلا أن يكون ناكحاً أو ذا محرم . رواه مسلم (ج:2 ص:203)۔
عن عقبة بن عامر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اياكم والدخول على النساء! فقال رجل من الانصار: يا رسول الله! افرايت الحمو؟ قال: الحمو الموت. قال: وفي الباب عن عمر وجابر وعمرو بن العاص، قال ابو عيسى: حديث عقبة بن عامر حديث حسن صحيح، وانما معنى كراهية الدخول على النساء على نحو ما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا يخلون رجل بامراة الا كان ثالثهما الشيطان. (ترمذي)
في الخانية قال الصبي الذي يجامع مثله كالبالغ قالوا وهو أن يجامع ويشتهي، وتستحي النساء من مثله وهو ظاهر في اعتبار كونه مراهقا (رد المحتار مع الدر المختار، کتاب النکاح، ج 03، ص 35، مطبوعہ بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94792کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 3
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • کیا کسی بچے کو Adop کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو غیر والد کی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کس کی طرٖف منسوب ہوگا؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ولدیت کے خانے میں تایا ابو کا نام لکھنے کے بعد کاعذات میں تبدیلی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات