نجاسات اور پاکی

پیشاب سے فراغت کے بعد اگر قطرے نکلنے کا وہم ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟

فتوی نمبر :
9704
| تاریخ :
2010-09-14
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پیشاب سے فراغت کے بعد اگر قطرے نکلنے کا وہم ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟

میں پیشاب کے قطروں کا مریض ہوں، میں جب پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں تو کافی دیر بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ شاید پیشاب کا قطرہ گِرا ہو اور جب میں نماز پڑھتا ہوں تب بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے اور جب میں کپڑے پر نظر ڈالتا ہوں تو کبھی کبھی شلوار پر پیلا رنگ نظر آتا ہے، میں نے ایک بزرگ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ تم پیشاب سے فراغت کے بعد شرمگاہ کو ٹِشو باندھ کر۲۵ سے ۳۰ قدم چلو، اس کے بعد ۵ یا اس سے زیادہ مرتبہ اُٹھک بیٹھک کرو، اس سے جتنے قطرے شرمگاہ کے اندر رِہ گئے ہوں گے وہ باہر نکل جائیں گے، اس کے بعد پھر اگر لاکھ وسوسے آئیں تب بھی پریشان نہ ہونا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قطروں کے مریض کیلیے مذکور طریقے کا اختیار کرنا بھی فائدہ مند ہے، البتہ کسی خاص طریقے کا اختیار کرنا لازم نہیں ہے، بلکہ طبعی طور پر جس تدبیر سے بھی یقین ہوجائے کہ قطرے ٹپکنا بند ہوگئے تو استنجاء اور وضو کرکے نماز پڑھے، محض شک اور وسوسے کی بنیاد پر قطرہ ہونے کا فیصلہ کرنا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر: یجب الإستبراء بمشی او تنحنح أو نوم علی شقه الأیسر، ویختلف بطباع الناس. اھ(۱/ ۳۴۵)
وفی الشامیة: ومن كان بطئی الإستبراء فلیفتل نحو ورقة مثل الشعیرة ویحتشی بها فی الإحلیل فإنھا تتشرب ما بقی من أثر الربوطة التی یخاف خروجھا اھ (۱/ ۳۴۵)
وفی رد المحتار: (قوله: ولو شك إلخ) في التتارخانية: من شك في إنائه أو في ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن .اھ (1/ 151)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9704کی تصدیق کریں
0     1330
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات