محترم مفتی صاحب ! میں ایک باڈی بلڈنگ جم چلا رہا ہوں، جو کہ صبح سے رات تک کھلا رہتا ہے۔ جیسے جم میں لڑکے آتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں جب کہ فیس ماہانہ ادا کرتے ہیں ۔ جم میں ہم صبح سے شام تک ورزش کرنے والوں کے ڈیمانڈ پر گانے چلاتے ہیں ۔ اگر ہم گانے سنانا بند کر دیں تو کوئی بھی ہمارے جم میں نہیں آئے گا اور شہر کے دوسرے جم میں چلے جائیں گے ۔ اس کے متعلق چند سوالات ہیں۔ (1) میں چونکہ اپنے جم کے اندر گانے چلاتا ہوں، کیا میری آمدن حلال ہے یا حرام ؟ (2) اگر میں گانوں کے بغیر صرف میوزک چلاؤں تو بھی میرا آمدن حلال یا حرام ہو گا؟
جیم کے اوقات کے درمیان گانے باجے وغیرہ کا استعمال کرنے سے اگر چہ سائل کی آمدنی حرام تو نہیں ہوگی مگر یہ سبب کراہت ضرور ہے ۔ اس لیے اگر وہ اس کے بجائے نظم وغیرہ کی ریکارڈنگ لگا دیا کرے تو اس کی اجازت ہے۔