میرا سوال یہ ہے کہ میں یورپ میں رہتا ہوں ، وہاں سیکس عام ہے، راہ چلتے اگر نظر پڑ جائے تو میرا آلۂ تناسل کھڑا ہو جاتا ہے ، اور اس سے لیس دار مادہ نکلتا ہے، جو کپڑوں کے ساتھ لگ جاتا ہے، ایسے دن میں ۳ سے ۴ بار ہوتا ہے،مگر میں وضو کر کے نماز پڑھ لیتا ہوں کیا میری نماز ہوجاتی ہے؟ کیونکہ ہر بار تو کپڑے تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔
وضو کر کے متعلقہ جگہ دھو لینا کافی ہے، اس صورت میں نماز درست ہو جائےگی، غسل کی ضرورت نہیں، البتہ سائل کو حتی الامکان حفاظت نظر کی ضرورت ہے۔
ففی الفتاوى الهندية: تطهير النجاسة من بدن المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه واجب هكذا في الزاهدي اھ (1/ 58)
وفی التنویر: طهارة بدنه من حدث وخبث وثوبه ومکانه اھ (1/ 402)واللہ اعلم