احکام ذبح

کیا جانور کو بجلی کا جھٹکا دے کر ذبح کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
2203
| تاریخ :
عبادات / قربانی و ذبیحہ / احکام ذبح

کیا جانور کو بجلی کا جھٹکا دے کر ذبح کرنا جائز ہے؟

یہاں سوئزر لینڈ میں ترکی والے مقامی قانون کے تحت جانوروں کو ذبح کرتے ہیں،یعنی اللہ تعالیٰ کے نام لےکر، ذبح کرنے سے پہلے لازماً ان کو بجلی کا جھٹکا دینا پڑتا ہے، آپ فرمائیں کہ یہ طریقۂ ذبح اسلام میں جائز ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بجلی کا جھٹکا دینا بلاوجہ جانور کو تکلیف پہنچانے کی بناء پر اگرچہ درست نہیں، مگر اس کے باوجود بھی اگر اس میں جان رہتی ہو اور اسے شرعی طریقہ سے ذبح کیا جائے تو اس کا کھانا بلاشبہ جائز ہے , اور اگر وہ جھٹکے سے ہی مرجائے تو ایسا جانور مردار ہے، اس کا گوشت کھانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس کے کھانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیة:المتردية والمنخنقة والموقوذة والشاة المريضة والنطيحة ومشقوقة البطن إذا ذبحت ينظر إن كان فيها حياة مستقرة حلت بالذبح بالإجماع، وإن لم تكن الحياة فيها مستقرة تحل بالذبح سواء عاش أو لا يعيش عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وهو الصحيح وعليه الفتوى، كذا في محيط السرخسي. (الیٰ قوله) أما إذا علمت حياتها يقينا وقت الذبح أكلت بكل حال، كذا في السراج الوهاج اھ(5/286)۔
وفیه ایضاً: والحاصل أن كل ما فيه زيادة ألم لا يحتاج إليه في الذكاة مكروه، كذا في الكافي اھ(5/288)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2203کی تصدیق کریں
0     771
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قربانی کا جانور ذبح کرنا - عورت کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام ذبح 0
  • قربانی کے جانور پر تکبیر بھول جانےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • حاملہ جانور کو قربانی میں ذبح کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • بکرے کو مسنون طریقہ کے ہٹ کر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیا جانور کو بجلی کا جھٹکا دے کر ذبح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • یہودیوں کے ذبیحے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 1
  • شیعہ کے ذبیحے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • سیلاب زدگان سے قربانی کا جانور کم قیمت میں خرید کر قربانی کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کی کھال سے حاصل شدہ رقم کا مصرف

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جھٹکے اور کرنٹ کے ذریعہ جانور کو مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کفریہ عقائد کے حامل یا بدعات میں مبتلا شخص کے ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اگر اس کی کھال میں کیڑا نکل آئے، توایسی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • رات کے وقت قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مرغیاں ذبح کرتے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر میں گولی مارنے یا کرنٹ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیاجانور ذبح کرنے کے بعد بھی اس کا سر تن سے جدا کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • غیر مسلم کا تکبیر پڑھ کر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • گوشت کے حلال ہونے سے متعلق غیر مسلم کی خبر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرتے وقت اس کی گردن الگ کر دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • دو سال عمرکی گائے کے اگر دانت نہ نکلے ہوں تو اس کی قربانی کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
  • گوشت خرید کر تقسیم کرنے سے عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
Related Topics متعلقه موضوعات