کیا قربانی کا بکرا کوئی شخص مجبوری میں دے تو وہ لے کر قربانی کرنا جائز ہے؟ مثلاً سیلاب والوں سے کوئی جانور لے کر , وہ کم قیمت پر دے رہا ہو ۔
اگر چہ سیلاب زدگان سے بھی کسی چیز کا خرید کر اسے اپنے استعمال میں لانا اور قربانی کرنا وغیرہ جائز اور درست ہے، مگر دھوکہ دہی یا غبنِ فاحش کے ذریعہ انہیں انتہائی کم قیمت دینا اور اس کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانا قطعاْ مسلمان کی شان کے خلاف ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
كما في حاشية ابن عابدين: تحت (قوله بيع المضطر وشراؤه فاسد) (إلی قوله) وكذا في الشراء منه: أي من المضطر مثال لبيع المضطر أي بأن اضطر إلى بيع شيء من ماله ولم يرض المشتري إلا بشرائه بدون ثمن المثل بغبن فاحش (إلی قوله) نعم العبارة مطلقة فيمكن تقييدها بأنه إنما يصح لو باع بثمن المثل أو غبن يسير توفيقا بين العبارتين فتأمل. (5/ 59) -
قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اگر اس کی کھال میں کیڑا نکل آئے، توایسی قربانی کاحکم
یونیکوڈ احکام ذبح 0