قربانی کیلئے گائے لیکر آئے ،ہمیں نہیں پتہ تھا کہ وہ حاملہ ہے دودھ والے کو بھی دیکھا یا تو اس نے بولا ،حاملہ نہیں ہے،لیکن قربانی کے بعد پیٹ سے بچہ نکلا تو قربانی قبول ہوگی؟
قربانی کیلئے خریدی گئی گائے، اگرچہ حاملہ تھی ، تب بھی قربانی کے ایام میں اسے ذبح کردینے سے سائل کی قربانی ادا ہوچکی ہے ، تاہم جان بوجھ کرحاملہ جانور کی قربانی کرنے سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
کما فی الھندیة: شاة أو بقرة أشرفت على الولادة قالوا يكره ذبحها؛ لأن فيه تضييع الولد، وهذا قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - لأن عنده الجنين لا يتذكى بذكاة الأم، كذا في فتاوى قاضي خان.(287/5) والله اعلم
قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اگر اس کی کھال میں کیڑا نکل آئے، توایسی قربانی کاحکم
یونیکوڈ احکام ذبح 0