احکام ذبح

گوشت کے حلال ہونے سے متعلق غیر مسلم کی خبر کا حکم

فتوی نمبر :
70991
| تاریخ :
2024-02-17
عبادات / قربانی و ذبیحہ / احکام ذبح

گوشت کے حلال ہونے سے متعلق غیر مسلم کی خبر کا حکم

میں چائنہ میں رہتا ہوں اور یہاں چائنہ میں جو گوشت ملتا ہے چاہے وہ مرغی والا ہو یا گائے والا وہ سلاٹر ہاؤس میں ذبح کیا جاتا ہے اور ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ یہ ذبیحہ حلال ہے یا نہیں ؟ ہمیں صرف اس وقت پتہ لگتا ہے جب ہم پیکج کے اوپر حلال کی اسٹیمپ دیکھتے ہیں اور یہاں فاسٹ فوڈ کی ایک دکان ہے اور اس دکان کا مالک غیر مسلم ہے اس دکان پر بہت سارے مسلمان جا کر مرغی والا برگر کھاتے ہیں اور وہ دکان والے خود بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ مرغی والا برگر حلال ہے اور مرغی کے برگر کے علاوہ باقی جو برگر ہیں وہ حلال نہیں ہیں وہ صرف کہتے ہیں کہ مرغی والا برگر حلال ہے پر جب ان کو یہ کہا جاتا ہے کہ آپ ہمیں مہر والا بیگ دکھائیں جس میں یہ مرغی پیک ہو کر آتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نہیں دکھا سکتے تو اس صورت میں کیا وہ مرغی والا برگر کھانا جائز ہے یا ناجائز؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی چیز کے حلال یا حرام ہونے کے متعلق خبر دینا چونکہ دیانات کی قبیل سے ہے، اور دیانات کے بات میں غیر مسلم کی خبر شرعاً معتبر نہیں ہوتی، لہذا چا ئنہ کے مذکور فاسٹ فوڈ کی دکان کے فقط غیر مسلم مالک کی جانب سے مرغی والے برگر کو حلال کہنے سے وہ برگر حلال شمار نہ ہوگا، اور نہ ہی کسی مسلم کیلئے اسے کھانا شرعاً درست ہوگا، البتہ اگر اس برگر میں استعمال ہونے والا گوشت کسی مستند مسلم ادارے کی طرف سے حلال سرٹیفائیڈ ہو، تو اس ادارے کی تصدیق کی بنیاد پر مسلمانوں کے لئے وہ گوشت اپنے استعمال میں لانا درست ہوگا ، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَلَا تَأۡكُلُواْ مِمَّا لَمۡ يُذۡكَرِ ٱسۡمُ ٱللَّهِ عَلَيۡهِ وَإِنَّهُۥ لَفِسۡقٞ (الانعام،الایہ:121)۔
وفی الصحیح للبخاری: عن عامر قال: سمعت نعمان بن بشير يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «الحلال بين والحرام بين، وبينهما مشبهات، لا يعلمها كثير من الناس الخ (باب فضل من استبرا لدینہ،ج1،ص20،رقم:52، ط: السطانیہ)۔
وفی الہندیہ: رجل اشترى من التاجر شيئا هل يلزمه السؤال أنه حلال أم حرام قالوا ينظر إن كان في بلد وزمان كان الغالب فيه هو الحلال في أسواقهم ليس على المشتري أن يسأل أنه حلال أم حرام ويبنى الحكم على الظاهر، وإن كان الغالب هو الحرام أو كان البائع رجلا يبيع الحلال والحرام يحتاط ويسأل أنه حلال أم حرام اھ (الباب العشرون في البياعات المكروهة والأرباح الفاسدة، ج3،ص210، ط:ماجدیۃ)۔
وفی شرح النووی علی صحیح مسلم: فیہ بیان قاعدۃ مھمۃ وھی انہ اذا حصل الشک فی الذکاۃ المبیحۃ للحیوان لم یحل، لان الاصل تحریمہ، وھذا لاخلاف فیہ اھ (ج13،ص 78، ط: دار احیاء التراث)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70991کی تصدیق کریں
0     1109
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قربانی کا جانور ذبح کرنا - عورت کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام ذبح 0
  • قربانی کے جانور پر تکبیر بھول جانےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • حاملہ جانور کو قربانی میں ذبح کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • بکرے کو مسنون طریقہ کے ہٹ کر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیا جانور کو بجلی کا جھٹکا دے کر ذبح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • یہودیوں کے ذبیحے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 1
  • شیعہ کے ذبیحے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • سیلاب زدگان سے قربانی کا جانور کم قیمت میں خرید کر قربانی کرنا

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کی کھال سے حاصل شدہ رقم کا مصرف

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جھٹکے اور کرنٹ کے ذریعہ جانور کو مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کفریہ عقائد کے حامل یا بدعات میں مبتلا شخص کے ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت اگر اس کی کھال میں کیڑا نکل آئے، توایسی قربانی کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • رات کے وقت قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • مرغیاں ذبح کرتے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سر میں گولی مارنے یا کرنٹ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • کیاجانور ذبح کرنے کے بعد بھی اس کا سر تن سے جدا کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • غیر مسلم کا تکبیر پڑھ کر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • گوشت کے حلال ہونے سے متعلق غیر مسلم کی خبر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • جانور کو ذبح کرتے وقت اس کی گردن الگ کر دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ذبح 0
  • دو سال عمرکی گائے کے اگر دانت نہ نکلے ہوں تو اس کی قربانی کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
  • گوشت خرید کر تقسیم کرنے سے عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام ذبح 0
Related Topics متعلقه موضوعات