مختصر اور واضح سوال! کیا امام مسجد کے لئے موجودہ دعوت و تبلیغ کی محنت میں لگنا ضروری ہے۔ اور امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے کے لئے مجبور کرنا کیسا ہے؟ اور اگر کسی شرعی عذر کے بغیر بھی نہ بیٹھے تو کیا حکم ہے؟ امامت سے برخاست کر دیا جائےگا؟
کوئی بھی عالم یا مسجد کا امام اور متبع سنت عالم گاہے گاہے اپنی مرضی وخوشی سے تبلیغی مجالس وبیانات میں شامل ہوا کرے تاکہ اس کی وجہ سے عام لوگوں کی اصلاح ہو سکے تو اس کی یہ شرکت باعث اجر وثواب ہوگی مگر امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا اور کسی عذر کی بناء پر یا بغیر کسی عذر کے ان مجالس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے امام مسجد کی بے اکرامی کرنا یا اس کو امامت سے فارغ کرنا شرعا جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدر: وللشاب العالم أن یتقدم علی الشیخ الجاہل ولو قریشیا قال تعالی: والذین اوتو العلم درجات فالرافع ہو اللہ تعالیٰ فمن یضعہ یضعہ اللہ فی جہنم وہم اولو الامر علی الاصح وورثۃ الانبیاء بلا خلاف الخ. (:۶/ ص: ۷۵۶)
ومن القواعد: لا جبر علی التبرعات۔۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم
کیا درست قرآن دینا تبلیغ میں داخل ہےیا تبلیغ کے لئے اس راستے میں نکل کر دعوت دینا لازم ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 1تبلیغی جماعت والے اگر جہاد کی بات نہ کرے تو کیا اس جماعت میں تبلیغ کا کام کیا جاسکتا ہے؟
یونیکوڈ دعوت و تبلیغ 0