کپڑے دھونے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
کپڑے دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر اس پر ایسی نجاست لگی ہو ، جو نظر آنے والی ہے ، تو اس کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ نجاست زائل ہو جائے اور نجاست نظر آنے والی نہ ہو تو پھر اس کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ نجاست زائل ہونے کا ظنِ غالب ہوجائے اور اگر دھونے والا شکی مزاج ہو تو تین مرتبہ پانی میں ڈال کر دھویا جائے اور ہر مرتبہ کپڑے کو نچوڑے بھی۔
کما فی الدر المختار : (و كذا يطهر محل نجاسة) أما عينها فلا تقبل الطهارة (مرئية) بعد جفاف كدم (بقلعها) أي : بزوال عينها و أثرها و لو بمرة أو بما فوق ثلاث في الأصح (الیٰ قوله) (و) يطهر محل (غيرها) أي : غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفا و إلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد به يفتى (و قدر) ذلك لموسوس (بغسل و عصر ثلاثا) أو سبعا (فيما ينعصر) مبالغا بحيث لا يقطر اھ (1/338)۔