جمعہ

ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے جمعہ کا خطبہ پڑھنا

فتوی نمبر :
39327
| تاریخ :
2020-01-30
عبادات / نماز / جمعہ

ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے جمعہ کا خطبہ پڑھنا

ظہر کا ٹائم بارہ بج کر 19 منٹ پر شروع ہورہاتھا، جمعہ کی دوسری اذان بارہ بج کر چھ منٹ پر دی گئی، خطبہ بارہ بج کرکر اٹھارہ منٹ پرختم ہوا، جماعت کھڑی ہوئی، اور وہاں سےمسجد کی ڈیجیٹل گھڑی نے ظہر کا ٹائم شروع ہونے کا بتایا، کیا جمعے کی نماز ہوگئی؟ جلدی کرنے کی وجہ پوچھی تو مؤذن نے بتایا کہ کھانے کے بعد ڈیوٹی پر جانا ہوتا ہے، اس لئے جلدی کروادی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عندالاحناف جمعہ کی صحت کے لئےخطبۂ جمعہ کا ظہر کے کے وقت کے داخل ہونے کے بعد پڑھنا شرط ہے، اور صورتِ مسئولہ میں جمعہ کا خطبہ چونکہ وقت داخل ہونے سے پہلے پڑھا گیا ہے، اس لئے جمعہ کی نماز ادا نہیں ہوئی، چنانچہ اگر وقت کے اندر اعادہ نہ کیا ہو تو اب اس دن کی ظہر کی قضا کرنالازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: ومنها الخطبة قبلها حتى لو صلوا بلا خطبة أو خطب قبل الوقت لم يجز، كذا في الكافي الخطبة تشتمل على فرض وسنة فالفرض شيئان الوقت وهو بعد الزوال وقبل الصلاة حتى لو خطب قبل الزوال أو بعد الصلاة لا يجوز، هكذا في العيني شرح الهداية، والثاني ذكر الله تعالى. كذا في البحرالرائق اھـ ( ج ۱ ص ۱۴۶).
و في الهداية: ومنها الخطبة " لأن النبي صلى الله عليه وسلم ما صلاها بدون الخطبة في عمره " وهي قبل الصلاة بعد الزوال " به وردت السنة ( ج ۱ ص ۸۲)
وفي الدر المختار : (و) الرابع: (الخطبة فيه فلو خطب قبله وصلى فيه لم تصح اھـ ( ج ۲ ص ۱۴۷).
وفي رد المحتار: تحت (قوله الخطبة فيه أي في الوقت وهذا أحسن من قول الكنز والخطبة قبلها إذ لا تنصيص فيه على اشتراط كونها في الوقت. اھـ (ايضاً).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39327کی تصدیق کریں
1     1006
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات