جمعہ

عورتوں کا گھر میں جمعہ پڑھناشرعاً جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
41721
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / جمعہ

عورتوں کا گھر میں جمعہ پڑھناشرعاً جائز ہے ؟

میری بہن کے محلے میں کچھ عورتیں گھر میں جمعہ کی نماز جماعت کےساتھ پڑھتی ہیں، اور امامت بھی عورت ہی کرواتی ہے، لیکن امامت کی وقت ساری کے ساری عورتیں ایک ہی صف میں ہوتی ہیں، کیا عورت کا اس طرح امامت کرواناجائز ہے؟ براہ مہربانی فتوی کا پرنٹ اپنے لیٹر ہیڈ پر دینا جو میں پرنٹ کرکے ان کو دیدوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورتوں کے ذمہ نماز جمعہ کی ادائیگی لازم نہیں، جبکہ تنہاء عورتوں کا عام فرض نماز اور سنت جیسے تراویح با جماعت ادا کرنا بھی جائز نہیں بلکہ مکروہ تحریمی ہے، جبکہ جمعہ کی ادائیگی صحیح ہونے کےلیے دیگر شرائط جیسے اذن عام کا ہونا بھی ہے، لہذا محلے کی عورتوں پر لازم ہے کہ گھر میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا کرنے کی بجائے الگ الگ ظہر کی نماز پڑھنے کا اہتمام کریں، تاکہ نیکی برباد گناہ لازم کا مصداق نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (و) يكره تحريما (جماعة النساء) ولو التراويح إلى قوله ويكره حضورهن الجماعة ولو لجمعة وعيد ووعظ (مطلقا) ولو عجوزا ليلا (على المذهب) المفتى به لفساد الزمان اهـ
وفي الفتاوى الشامية لابن عابدين الشامي: قوله على المذهب المفتى به) أي مذهب المتأخرين. قال في البحر: وقد يقال هذه الفتوى التي اعتمدها المتأخرون مخالفة لمذهب الإمام وصاحبيه، فإنهم نقلوا أن الشابة تمنع مطلقا اتفاقا اهـ (۱/۵۶۶، باب الإمامة)
وفيه أيضا: وكذا تسمى جمعة لاجتماع الجماعات فيها فاقتضى أن تكون الجماعات كلها مأذونين بالحضور تحقيقا لمعنى الاسم بدائع اهـ (۲/۲۵۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41721کی تصدیق کریں
0     1628
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات