آمدنی و مصارف

کسی طالب علم کے لیے غیر قانونی طور پر مقالہ لکھنے کےپیسے لینا حلال ہے یا حرام ؟

فتوی نمبر :
42004
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کسی طالب علم کے لیے غیر قانونی طور پر مقالہ لکھنے کےپیسے لینا حلال ہے یا حرام ؟

السلام علیکم ! یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ماسٹر لیول پر طلباء کو ریسرچ مقالہ لکھنا ہوتا ہے،اب اگر کوئی طالب علم خود یہ مقالہ نہ لکھے بلکہ کسی دوسرے شخص کو پیسے دے کر مقالہ لکھوائے اور مقالہ لکھنے والا شخص بھی پیسوں کا مطالبہ کرے تو مقالہ لکھنے والے شخص کے لیے ان پیسوں کا کیا حکم ہے؟ نیز طالب علم کا خود مقالہ نہ لکھنا تو ایک غیر قانونی کام ہے،لیکن مقالہ لکھنے والے دوسرے شخص کےلیے مقالہ لکھ کر پیسے لینا جائز ہے؟ بلکہ یہ بھی ایک غیر قانونی کام ہے اور چھپ کر کیا جاتا ہے،دوسری طرف مقالہ لکھنے والا تو اپنی محنت کی پیسے لیتا ہے،اگرچہ غیر قانونی ہے،صاف الفاظ میں واضح فرمائے کہ یہ پیسے ان کے لیے حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب یونیورسٹی رول کے مطابق اپنا مقالہ کسی دوسرے سے لکھوانا قانونی جرم ہے،تو طالب علم کےلیے کسی دوسرے سے اپنا مقالہ لکھوانا اور اس دوسرے شخص کا اس مقالہ پر اجرت لینا دونوں ناجائز اور دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہیں،لہذا مقالہ نویس شخص کو اس طرح کا مقالہ لکھ کر اجرت لینے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: عن ابن عمر وأبي هريرة رضي الله عنهم، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ( «من حمل علينا السلاح فليس منا» ) . رواه البخاري. وزاد: ( «ومن غشنا فليس منا» ) . (6/ 2300)۔
وفی الدر المختار: باب الإجارة الفاسدة (الفاسد) من العقود (ما كان مشروعا بأصله دون وصفه، والباطل ما ليس مشروعا أصلا) لا بأصله ولا بوصفه (وحكم الأول) وهو الفاسد (وجوب أجر المثل بالاستعمال) لو المسمى معلوما ابن كمال (بخلاف الثاني) وهو الباطل فإنه لا أجر فيه بالاستعمال حقائق (ولا تملك المنافع بالإجارة الفاسدة بالقبض، بخلاف البيع الفاسد) فإن المبيع يملك فيه بالقبض(6/ 45)۔
وفی رد المحتار تحت (قوله والباطل) كأن استأجر بميتة أو دم أو استأجر طيبا ليشمه أو شاة لتتبعها غنمه أو فحلا لينزو أو رجلا لينحت له صنما (6/ 45)۔
وفیہ أیضاً: وعلى هذا قالوا لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اهـ(6/ 385)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42004کی تصدیق کریں
0     501
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات