السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اگر میں یوٹیوب میں کوئی ویڈیو اپلوڈ کرتا ہوں ، جیسا کہ کوئی گیم کی ویڈیو اپلوڈ کروں ، یا کوئی معلوماتی ویڈیو یا کسی جگہ کی ویڈیو اپلوڈ کروں ، اور اس سے مجھے کوئی رقم حاصل ہو تو کیا وہ رقم حلال ہے کہ نہیں ؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔
یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈنگ کے ذریعے کمائی اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ اصل ویڈیو اور اس پر چلنے والے اشتہارات کسی غیر شرعی امور (مثلا بے پردہ خواتین کی تصاویر ، میوزک وغیرہ) پر مشتمل نہ ہوں، نیز مذکور اشتہار سے کسی حرام چیز یا ناجائز عمل کی تشہیر نہ ہوتی ہو ، لہذا سائل اگر کوئی معلوماتی ویڈیو اپلوڈ کرے، اور اس میں کوئی غیر شرعی چیز شامل نہ ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لے یوٹیوب کے ذریعے کمائی کی اجازت ہوگی، ورنہ نہیں۔
كما في الأشباه والنظائر لابن نجيم: القاعدة التاسعة عشرة: إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضيف الحكم إلى المباشر فلا ضمان على حافر البئر تعديا بما أتلف بإلقاء غيره ولا يضمن من دل سارقا على مال إنسان فسرقه اھ (ص: 135)
و في التاتار خانية : ولو استأجر الذمى مسلماً ليبني له بيعة او صومعة او كنيسة جاز ويطيب له الاجر ، كذلك لو ان امرأة استكتبت كتاباً الى حبيبها جاز ويطيب له الاجر اھ (۵/ ۱۳۲)
وفيه ايضاً : قال : اذا استأجر مسلماً لیحمل له ولم یقل یشرب او قال یشرب جاز لاجارة فی قول أبی حنیفةؒ خلافا لهما اھ (۱۵/ ۱۳۲) واللہ اعلم بالصواب