السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں نے سنیک ویڈیوز کے نام سے ایک ایپلیکیشن کے اندر نوکری شروع کی ہے، جس کا کام بالکل ٹک ٹاک نامی ایپلیکیشن کی طرح کا ہے ۔لوگ ویڈیوز ڈالتے ہیں اس میں میرا کام ہے کہ فحش ویڈیوز کو اور غیر اخلاقی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنا اور اگر کسی کے ایک سے زیادہ فیک اکاؤنٹ ہیں تو اسے ڈیلیٹ کرنا ۔اب آیا میرا یہ کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور دوسرا یہ چاینہ کا اپلیکیشن ہے اور اس کی اپنی کمائی حلال ہے یا نہیں ؟ کیونکہ ان کی کمائی کا ذریعہ بھی یہی ہے، کہ مرد عورت اس میں ویڈیوز ڈالتے ہیں، اور ان کی ارننگ سے یہ ہمیں تنخواہ دیتے ہیں، براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔
سائل کو دوران ملازمت اگر غیر اخلاقی اور غیر شرعی ویڈیوزدیکھنی پڑتی ہوں، تو چونکہ غیر شرعی امور پر مشتمل ویڈیوز دیکھنا جائز نہیں، اس لئے سائل کو حتی الامکان ایسی ویڈیوز دیکھنے کے بجائے ویڈیوز کے ٹائٹیل وغیرہ کے ذریعے ان کی شناخت کرنی چاہئیے، تاہم اگر سائل کا بنیادی کام ان ویڈیوز اور فیک اکاؤنٹ کو ختم کرنا ہو ،تو ایسی صورت میں سائل کیلئے اس پر ملنے والی اجرت کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔
کما فی مجموعة القواعد الفقھیه: الاعانة علی المحظور محظور الخ (2/644)۔
وفی موسوعة القواعد الفقه: ان الوسیلة او الذریة تکون محرمة اذا کان المقصد محرما الخ (9/42)۔
وفی البزازیة: استماع صوت الملاہی کضرب الدف بالقضیب ونحوہ حرام قال علیہ السلام، استماع صوت الملاھی معصیة ، الجلوس علیھا فسق التلذذ بھا کفر الخ (6/352)۔
وفی تکملة فتح الملھم: اما التلفیزیون والفدیو ، فلا شک فی حرمة استعمالھا فی بالنظر الی مایشتملان علیہ من لمنکرات الکثیرۃ من الخلاعة والمتحبون والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات ، وما الی ذالک من اسباب الفسوق الخ (4/164)۔