میرے جیٹھ صاحب گٹکا بنا کر بیجتے ہے، کیا ان کی کمائی حلال ہے؟
گٹکا مضر صحت ہونے کی وجہ سے حکومت وقت نے اس پر پابندی عائد کی ہے، اس لیے اس کی تجارت کرنا خلاف قانون ہونے کی وجہ سے درست نہیں ، تاہم اس کی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی کو حرام نہیں کہا جاسکتا ، مگر جب حکومت نے اس پر پابندی عائد کی ہے، تو اس کی تجارت سے احتراز چاہیے۔
کما فی الدرالمختار: (قوله وصح بيع غير الخمر) أي عنده خلافا لهما في البيع والضمان، لكن الفتوى على قوله في البيع، (الی قولہ) ثم إن البيع وإن صح لكنه يكره كما في الغاية الخ ( 6/454)۔