آمدنی و مصارف

سرٹیفیکیٹ فروخت کرنا

فتوی نمبر :
45951
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

سرٹیفیکیٹ فروخت کرنا

ایک آدمی نے فارمیسی کا امتحان پاس کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے، خود میڈیکل سٹور کرنے سے قاصر ہے، کیا دوسرے کو سرٹیفیکیٹ فروخت کر سکتا ہے کہ وہ اس پر میڈیکل سٹور کھول لے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ڈگری اور لائسنس کوئی مال نہیں، بلکہ حکومت کی طرف سے کسی شخص کو میڈیکل اسٹور کھولنے کا ایک حق اور اجازت نامہ ہے، جو مطلوبہ تعلیم پر مشتمل کورس کی تحمیل اور مہارت کے حصول کے بعد اسے دیا جاتا ہے، اور اس کا استعمال قانوناً بھی اس کی ذات تک محدود ہوتا ہے ، اس لئے غیر قانونی طور پر سائل کو فارمیسی سرٹیفیکیٹ کسی دوسرے شخص کو فروخت کرنا جائز نہیں، البتہ اگر سائل اپنے نام سے میڈیکل اسٹور کھولے، اور اس میں دوائیوں کی خرید و فروخت کے لئے ایسے آدمی کو بٹھائے، جس کو اس فیلڈ سے متعلق کم از کم اتنی معلومات ضرور ہوں ،جو قانونی اعتبار سے میڈیکل اسٹور چلانے والے کے پاس ہونی چاہئیے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داود: ، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر برجل يبيع طعاما فسأله كيف تبيع؟ فأخبره فأوحي إليه أن أدخل يدك فيه، فأدخل يده فيه فإذا هو مبلول، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليس منا من غش» اھ (3/ 272)۔
وفي بحوث في قضايا فقهيه معاصرة: هل يجوز لحامل رخصة الايراد أو الايصدار أن يبيع هذه الرخصة إلى تاجر آخر ، (إلى قوله) ولكن كل ذلك إنما ياتى إذا كان في الحكومة قانون يسمع بنقل هذه الرخصة إلى رجل آخر أما إذا كانت الرخصة باسم رجل مخصوص أو شركة مخصوصة ولا يسمع القانون بنقلها إلى رجل آخر أو شركة أخرى فلا شبهة في عدم جواز بيعها لأن بيعها يؤدى حينئذ إلى الكذب والخديعة فان مشترى الرخصة يستعملها باسم البائع لا باسم نفسه فلا يحل ذلك إلا أن یوکل حامل الرحصة بالبیع والشراء اھ (۱/ ۱۱۵)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعیم خان سید مست عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45951کی تصدیق کریں
0     437
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات