شوهر و بیوی کے حقوق

میاں بیوی کے تنازع کا حل

فتوی نمبر :
46569
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

میاں بیوی کے تنازع کا حل

اگر شوہر بیوی کو بات بات پر مارے، طلاق کی دھمکی دے ، کافی وقت سے تنگ آکر لڑکی والے اسے اپنے گھر لے کر چلے گئے ، ایک سال ہو گیا ہے شوہر کچھ بھی بیوی بچوں کا خرچ نہیں اٹھاتا ، صلح کی دونوں طرف کوشش بھی کی گئی مگر ناکام ہوئی ، وہ لوگ کراچی آکر بات چیت نہیں کرنا چاہتے ، لڑکی کے گھر والے حیدر آباد میں گئے مگر انہیں عذر دے دیا کہ امی کی طبعیت ٹھیک نہیں ، وہ بات نہیں کر سکتی ،شوہر بیوی بچوں کو لے جانے کے لئے تیار نہیں، مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بات نہیں کریں گے ، گھر میں نہیں آئیں گے ،نیچے سے لے جائیں گے (لڑکی کے گھر والوں کو بتائے بغیر لڑکی نیچے آجائے تو بیوی اور بچوں کو لے جائیں گے) تواس صورت میں گناہگار کون ہے ، لڑکی کو کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلاوجہ بیوی کو مارنا، بات بات پر طلاق کی دھمکیاں دینا بڑی کمینگی ہے ، پھر شوہر کا بیوی بچوں کا خرچ نہ اٹھانا وغیرہ سب ظلم اور ناانصافی ہے ، جس کیوجہ سے شوہر سخت گناہگار ہوا ہے ، اس پر لازم ہے کہ ان تمام باتوں سے توبہ کر کے اپنے گھر کو بسانے کی فکر کرے، اگر لڑکی کے والدین ان باتوں پر اطمینان چاہتے ہوں تو لڑکے کو ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کو اطمینان دلانا چاہیئے ، بلاوجہ کے عذر اور بہانے نہیں بنانے چاہیئے , تاہم اگر نباہ کی صورت نہ بنتی ہو تو دونوں کے علیحدہ ہونے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا (35)
وفی صحیح البخاری: عن عبد الله بن زمعة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يجلد أحدكم امرأته جلد العبد، ثم يجامعها في آخر اليوم»(7/32)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46569کی تصدیق کریں
0     1508
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات