شوهر و بیوی کے حقوق

نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

فتوی نمبر :
72216
| تاریخ :
2024-03-30
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

السلام علیکم ! عرض ہے کہ بندہ چکوال پنجاب سے تعلق رکھتا ہے ، میری شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں ، میری بیوی مجھ سے بہت بد زبانی اور بد تمیزی کرتی ہے اور نافرمان بھی ہے ، مجھے اور میرےفوت شدہ والدین کو گالیاں دینا اس کا وطیرہ بن گیا ہے، کئی دفعہ ساس اور سسر کو اس کے متعلق بتایا ہے ، لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ، وہ کہتے اس پر جادو ہو گیا ہے ، لیکن باہر کے لوگوں سے اس کا برتاؤ نارمل ہے ، میں ایک دفعہ ایک ماہ کے لئے ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلا گیا کہ کیا پتہ عقل ٹھکانے آجائے پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑا ، اب وہ دشمنی پر اتر آئی ہے ، مجھے ناحق بہت زیادہ بد نام کردیا ہے ، پڑوسیوں کے گھر، میرے رشتہ داروں کے گھر یہاں تک کہ میرے دوستوں کو فون بھی کیا ایسے عیب میرے اندر ڈال دیئے ہیں کہ مجھے اب شر م آتی ہے باہر نکلوں ، تو خدا کے خوف کی وجہ سے اسے طلاق نہیں دیتا ، اب وہ میری ذہنی صحت کے لئے خطرہ بن گئی ہے ، حضرت مجھے بتائیں میں کیا کروں ، کونسا کڑوا گھونٹ پیوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائل کی بیوی اس سے بد زبانی اور بدتمیزی کرتے ہوئے اسے اور اس کے والدین کو گالیاں دیتی ہو ، جبکہ بڑوں کے ذریعے اسے سمجھانے کی کوشش کے بعد رویہ درست کرنے کے بجائے اس نے سائل کو اس کے دوستوں وغیرہ میں ناحق بدنام کرنا شروع کر دیا ہو ، تو بیوی کا مذکور طرز عمل انتہائی قبیح اور ناجائز ہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہی ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرز عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اور شوہر سے دست بستہ معافی مانگتے ہوئے آئندہ کے لئے ان امور سے مکمل اجتناب کرے ، نیز شوہر کے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرتے ہوئے آخرت کی پکڑ سے سبکدوشی حاصل کرے ، تاہم از خود اور بڑوں کے ذریعے سمجھانے کے باوجود بھی اگر بیوی مذکور طرز عمل سے باز نہ آتی ہو ، اور اس کے اس رویہ کی وجہ سائل کے لئے اللہ کے حدود کی پاسداری کرتے ہوئے اس کے ساتھ نباہ ممکن نہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائل کے لئے طلاق یا خلع کے ذریعے اپنی بیوی کو اپنی زوجیت سے علیحدہ کرنے کی بھی شرعاً گنجائش ہوگی ، اور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہ ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: تحت ( قوله للشقاق ) أي لوجود الشقاق و هو الاختلاف و التخاصم و في القهستاني عن شرح الطحاوي السنة إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما ، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق والخلج انتهى (باب الخلع ، ج ۳ ص 441، ط : سعيد)-
و فيه أيضا : تحت ( قوله لا يجب على الزوج تطليق الفاجرة ) و لا عليها تسريح الفاجر إلا إذا خافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس أن يتفرقا انتهى ( فصل في البيع ، ج 6، ص 427، ط : سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72216کی تصدیق کریں
0     2179
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات