شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
58932
| تاریخ :
2005-03-22
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مخلوط خاندانی رہائش رکھتا ہوں، میں ملک سے باہر ہوں، والدہ بوڑھی ہیں اور گھر کو نہیں سنبھال سکتی ہیں اس لئے میری بیوی کو ان کے ساتھ رہتے ہوئے یہ کرنا پڑتا ہے، بدقسمتی سے میری والدہ اور میری بیوی میں بہتر تعلقات نہیں ہیں، شکایات ملتی رہتی ہیں اور دونوں کا ہی قصور ہوتا ہے، اب میری بیوی کا کہنا ہے کہ وہ میرے والدین کیساتھ مزید نہیں رہ سکتی ہے کیونکہ گزارا مشکل ہوگیا ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں میری مذہبی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ کیا میں اپنی بیوی کو الگ مکان میں منتقل کردوں یا مشترکہ رہائش پر مجبور کروں؟ بہرحال اگر میری بیوی اس پر تیار نہیں ہوتی ہے تو کیا اس کو طلاق دے دوں اور علیحدگی اختیار کرلوں؟
میں اپنے والدین کو ایک اچھی رقم اخراجات کیلئے دیتا ہوں جس میں وہ تمام تر سہولتوں کے ساتھ رہتے ہیں جیسے موٹر کار وغیرہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا والدین کو مذکور اخراجات دینے کے باوجود اگر وہ اس کی خدمت کے محتاج ہوں اور سائل کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹا، بیٹی وغیرہ اُن کی خدمت کیلئے موجود نہ ہو تو اس صورت میں وہ بیوی کو اپنے والدین کی خدمت کیلئے مجبور بھی کرسکتا ہے اور اس صورت میں بیوی کو چاہئے کہ شوہر کے ساتھ معاونت والا رویہ رکھے اور اس کے والدین کو بھی اپنے والدین تصور کرکے ان کی خدمت کو بھی اپنی سعادت سمجھے اور اسی میں اس کیلئے دنیا وآخرت کی بھلائیاں ہیں۔


تاہم شوہر کیلئے بیوی کو ایسا کمرہ فراہم کرنا جس میں کسی دوسرے شخص کی مداخلت نہ ہو اور بیوی اس میں اپنا ضروری سامان وغیرہ محفوظ رکھ سکے شرعاً واجب ہے لہٰذا اگر باہم رہائش رکھنے میں کسی قسم کے فتنہ کا اندیشہ ہو تو ساس و بہو میں علیحدگی ضروری ہے۔

وفی الدر: (وکذا تجب لہا السکنی فی بیت خال عن اہلہ) سوی طفلہ الذی لایفہم الجماع وامتہ وام ولدہ (واہلہا) ولو ولدہا من غیرہ (بقدرلہما) کطعام وکسوۃ وبیت منفرد من دادلہ غلق (الی قولہ) (کفاہا) لحصول المقصود ہدایۃ۔ اھـ (ج۳، ص۶۰۰) …… واﷲ اعلم!

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: وحقہ علیہا ان تطیعہ فی کل مباح یامرہا بہ وقال الشامی تحت قولہ فی کل مباح ظاہرہ انہ عند الامر بہ منہ یکون واجبا علیہا کامر السلطان الرعیۃ بہ۔ اھـ(ج۳، ص۲۰۸)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58932کی تصدیق کریں
0     2488
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات