شوهر و بیوی کے حقوق

گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
72714
| تاریخ :
2024-04-26
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم ! میری شادی کو ایک سال اور تین مہینے ہوچکے ہیں اور میری ساس اور میرے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور کافی کوشش کے باوجود بھی بہتری نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے ہر دو تین مہینے بعد مجھے اپنے میکے میں رہنا پڑتا ہے ، میں اپنے شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کر رہی ہوں ، کیونکہ ان کے دو بھائی اور بھی ہیں تو میری ساس اکیلی تو نہیں ہوں گی ، لیکن میرے شوہر الگ گھر نہیں کرنا چاہ رہے ہیں اور مجھے اس گھر میں رہنے کے لئے مجبور کر رہے ہیں نہیں تو طلاق دے دیں گے ، لیکن میرا اس گھر میں رہنا مشکل ہوگیا ہے ، اس صورتحال میں میری رہنمائی فرمادیں اور جواب تھوڑا جلدی دیں، کیونکہ میرے شوہر نے مجھے دس دن کا وقت دیا ہے ، اگر میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تو وہ مجھے طلاق دیں گے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ اور اس کی ساس کے درمیان اگر واقعۃً تعلقات خراب ہوں اور ہر ممکن کوشش اور صبر و تحمل کے باوجود تعلقات دن بدن مزید خراب ہوتے جارہے ہوں تو اس صورت میں سائلہ کا اپنے شوہر سے الگ رہائش کا مطالبہ کرنا شرعاً درست اور بیوی کا حق ہے ، اس لئے شوہر کو چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی کو الگ مکان میں رہائش کا انتظام کر کے دے ، اگر الگ مکان کا بندوبست مشکل ہو تو ایسی صورت میں اسی گھر میں رہتے ہوئے ایک کمرہ ، اٹیچ باتھ روم اور کچن کے ساتھ دے دے ، تاکہ وہ اپنا سامان اس میں رکھ کر تالا لگا سکے ، جبکہ شوہر کا طلاق دینے کی دھمکی دینا شرعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : تجب السكنى لها عليه في بيت خال عن أهله وأهلها إلا أن تختار ذلك الخ ( ج۱، ص۵۵۶، کتاب الطلاق، الفصل الثانی فی السکنی ط۔ماجدیہ)۔
و فی رد المحتار : إن أمكنه أن يجعل لها بيتا على حدة في داره ليس لها غير ذلك،الخ (ج۳، ص۶۰۱، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ط۔سعید)۔
و فی الھدایۃ : فصل " وعلى الزوج أن يسكنها في دار مفردة ليس فيها أحد من أهله إلا أن تختار ذلك " لأن السكنى من كفايتها فتجب لها كالنفقة وقد أوجبه الله تعالى مقرونا بالنفقة (الی قولہ) ولو أسكنها في بيت من الدار مفرد وله غلق كفاها لأن المقصود قد حصل " وله أن يمنع والديها وولدها من غيره وأهلها من الدخول عليها "الخ ( ج۲، ص۲۸۸، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ط۔ دار أحیاء بیروت)۔
و فی البحرالرائق و حاشیۃ منحۃ الخالق : أي الإسكان للزوجة على زوجها؛ لأن السكنى من كفايتها فتجب لها كالنفقة، (الی قولہ) ليس له أن يشرك غيرها فيه؛ لأنها تتضرر به الخ (ج۴، ص۲۱۰، باب النفقۃ، ط۔دارالکتاب)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72714کی تصدیق کریں
0     1359
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات